آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی پولیس ملازمین و اہلکاروں کی ویلفیئر کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی پولیس ملازمین و اہلکاروں کی ویلفیئر کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت
شہدائے پولیس کے بچوں اور اہل خانہ کی بہترین کفالت کیلئے اقدامات میں کوئی کمی نہ آنے پائے۔ آئی جی پنجاب
ریٹائرڈ اہلکاروں اور پولیس ملازمین کی بیواؤں کی پنشن کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ آئی جی پنجاب
ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس فاروق مظہر نے گذشتہ مالی سال میں اہلکاروں کی ویلفیئر کیلئے جاری کردہ فنڈز کی تفصیل جاری کر دی۔  ایڈیشنل آئی جی فاروق مظہر
مجموعی طور پر 23907 ملازمین کیلئے81کروڑ، 58لاکھ،13ہزار 328،روپے ویلفیئر فنڈ کی مد میں جاری کئے گئے۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے پولیس ملازمین و اہلکاروں کی بہترین فلاح کیلئے ویلفیئر اقدامات میں تیزی لانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس فورس کی بہترین ویلفیئر میری اولین ترجیح ہے لہذا صوبے کے تمام اضلاع میں خدمات سر انجام دینے والے ملازمین کی ویلفیئر کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات جاری رکھے جائیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ شہدائے پولیس کے بچوں اور اہل خانہ کی بہترین کفالت کیلئے اقدامات میں کوئی کمی نہ آنے پائے جبکہ ریٹائرڈ اہلکاروں اور پولیس ملازمین کی بیواؤں کی پنشن کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ویلفیئر پالیسی 2021-22 کے تحت وضع کردہ کیٹیگریز کے ذریعے پولیس ملازمین اور اہلکاروں کی ویلفیئر کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے اور اس حوالے سے سپروائزری افسران ذاتی نگرانی میں ہر ممکن اقدامات یقینی بنائیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی ہدایت کے مطابق پنجاب پولیس کی ویلفیئر برانچ پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے سرگرم عمل ہے اور اسی حوالے سے ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس فاروق مظہر نے مالی سال 2021-22 میں اہلکاروں کی ویلفیئر کیلئے جاری کردہ فنڈز کی تفصیل جاری کر دی ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئراینڈ فنانس فاروق مظہر نے بتایا کہ گذشتہ برس مجموعی طور پر 23907 ملازمین کیلئے81کروڑ، 58لاکھ،13ہزار 328،روپے ویلفیئر فنڈ کی مد میں جاری کئے گئے۔4102پولیس ملازمین کو بیٹیوں کی شادی کیلئے 17کروڑ، 64لاکھ، 20ہزار روپے جہیز فنڈ کے طور پر دئیے گئے۔3503پولیس ملازمین کے زیر تعلیم بچوں کو10کروڑ،32لاکھ،38ہزار 788روپے تعلیمی اخراجات کی مد میں دئیے گئے۔1238پولیس ملازمین کو میڈیکل اخراجات کی مد میں 5کروڑ، 65لاکھ،96ہزار،37روپے جاری کئے گئے۔537شہداء پولیس کے بچوں کو تعلیمی اخراجات کیلئے 3کروڑ، 83لاکھ، 22ہزار، 477روپے جاری کئے گئے۔663ملازمین کی تدفین اخراجات کی مد میں 3کروڑ،31لاکھ50ہزار روپے جاری کئے گئے۔2635پولیس ملازمین کو آخری بیسک پے کی مد میں 9کروڑ، 7لاکھ،38ہزاراور7سو 66روپے دئیے گئے۔ گذارا الاؤنس کی مد میں 31کروڑ، 73لاکھ،47ہزار اور260روپے جاری کئے گئے ہیں۔  ایڈیشنل آئی جی ویلفیئراینڈ فنانس فاروق مظہر نے مزیدکہاکہ آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق اہلکاروں کی ویلفیئر کیلئے مستقبل میں مزید اقدامات کئے جائیں گے۔

(ہینڈ آؤٹ 427 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

 

Press Release Date: 
Monday, August 29, 2022