آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا جھنگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نجی چینل کے صحافی چوہدری یونس کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا جھنگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نجی چینل کے صحافی چوہدری یونس کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس
آئی جی پنجاب نے آر پی او فیصل آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ۔
ڈی پی او جھنگ کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری طور پر ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم
ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ فیصل شاہکار

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے شور کوٹ جھنگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایکسپریس نیوز کے نمائندہ چوہدری یونس کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او جھنگ کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری طور پر ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جائے اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے ۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ڈی پی او جھنگ مقتول صحافی کے لواحقین کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور  کیس کے تمام مراحل جلد مکمل کرتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں ۔۔

(ہینڈ آؤٹ 426 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Saturday, August 27, 2022