سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر پنجاب پولیس کے جوان الرٹ/امدادی سرگرمیوں میں مصروف
آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کے حکم پر تمام سیلاب زدہ علاقوں میں پولیس کی امدادی ٹیمیں متحرک
اٹک، میانوالی، بھکر، لیہ، مظفر گڑھ، رحیم یار خان اور ڈی جی خان ریجن کے علاقوں میں پنجاب پولیس کی امدادی ٹیمیں تعینات۔
ڈی جی خان ریجن میں پولیس ٹیموں نے اب تک سیلابی پانی میں گھرے 13 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس
سیلاب زدہ علاقوں سے پولیس ٹیموں نے 5 ہزار سے زائد مویشیوں کو ریسکیو کیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس
سیلاب زدگان میں 15 ہزار سے زائد امدادی سامان کے پیکٹ تقسیم کیے گئے ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار کے احکامات پر پنجاب پولیس کی ٹیمیں راجن پور، ڈی جی خان سمیت صوبے کے دیگر سیلابی علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں شب و روز مصروف عمل ہیں۔۔ آئی جی پنجاب نے سپروائزری افسران کو ہدایت کی ہے کہ سیلاب کی مشکل سے دوچار شہریوں کی مدد اور تحفظ کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے اور مشکل وقت میں ہم وطنوں کا بھرپور ساتھ دیا جائے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر تمام متاثرہ علاقوں میں پنجاب پولیس کے جوان الرٹ اور متحرک ہیں اور امدادی سرگرمیوں میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس ٹیمیں متاثرہ اضلاع میں ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر اقدامات کر رہی ہیں. ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کی سیلابی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب کے حکم پر دریائے سندھ میں سیلاب کے خطرہ کے پیش نظر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے اور اٹک، میانوالی، بھکر، لیہ، مظفرگڑھ، رحیم یار خان اور ڈی جی خان ریجن کے علاقوں میں پنجاب پولیس کی امدادی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پولیس کی اضافی نفری رود کوہیوں کے راستوں،نشیبی علاقوں اور کچہ میں بھی تعینات ہیں۔ ریلیف ورک میں پولیس سرگرمیوں کی تفصیل دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ڈی جی خان ریجن میں پولیس ٹیموں نے اب تک سیلابی پانی میں گھرے 13 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے جبکہ سیلاب زدہ علاقوں سے پولیس ٹیموں نے 5 ہزار سے زائد مویشیوں کو ریسکیو کیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ سیلاب زدگان میں 15 ہزار سے زائد امدادی سامان کے پیکٹ تقسیم کیے گئے ہیں۔
آر پی او ڈی جی خان محمد سلیم نے بتایا کہ ریجن کی تمام دریائی چوکیاں ہائی الرٹ ہیں اور کشتیوں کے ذریعے بھی گشت جاری ہے۔ آر پی او محمد سلیم کے مطابق پولیس دریائے سندھ کے نشیبی علاقوں میں موجود آبادیوں کو مطلع کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہے۔ آر پی او محمد سلیم نے بتایا کہ پولیس دیگر اداروں کے ہمراہ ریلیف اور بحالی کے کاموں میں مصروف عمل ہے اور آزمائش کی اس گھڑی میں پولیس اپنی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
(ہینڈ آؤٹ 425 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************


