آئی جی پنجاب فیصل شاہکار سے چینی قونصل جنرل زہاؤ شیرن (Mr. Zhao Shiren) کی سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار سے چینی قونصل جنرل زہاؤ شیرن (Mr. Zhao Shiren) کی سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات
چائینز شہریوں سمیت تمام غیر ملکیوں کی سکیورٹی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب
پولیس فورس کی استعداد کار میں اضافے کے لیے دوست ملک چین کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔ آئی جی پنجاب
پنجاب پولیس کی تکنیکی معاونت کیلئے دوطرفہ تعاون کو مزید موثر بنایا جائے گا۔ چینی قونصل جنرل
چینی قونصل جنرل نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جانی و مالی نقصان پر اظہار ہمدردی کیا۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے کہا ہے کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں کاروباری یا نجی مقاصد کیلئے آنے والے چائینز شہریوں، ماہرین اور سرمایہ کاروں سمیت تمام غیر ملکیوں کی سکیورٹی کے لیے پنجاب پولیس فول پروف اقدامات یقینی بنارہی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ چینی شہریوں کی رہائش گاہوں کے ساتھ ساتھ ورکنگ سائٹس اور دفاتر کی سکیورٹی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس فورس کی استعداد کار میں اضافے کے لیے دوست ملک چین کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔  چینی شہریوں کی سکیورٹی پر مامور سپیشل پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو)کے بارے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے کہاکہ ایس پی یو کے سپیشل تربیت یافتہ اہلکار صوبے کے تمام اضلاع میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے فرائض پوری جانفشانی کے ساتھ ادا کر رہی ہے اور اس حوالے سے سکیورٹی اقدامات کو موثر سپرویژن سے مزید بہتر بنایا جارہا ہے۔ آئی جی پنجاب نے ان خیالات کا اظہار آج سنٹرل پولیس آفس میں چینی قونصل جنرل لاہور، زہاؤ شیرن (Mr. Zhao Shiren) سے ملاقات کے دورا ن کیا۔ ملاقات میں پنجاب میں مقیم چینی شہریوں، ماہرین و سرمایہ کاروں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چینی قونصل جنرل زہاؤ شیرن (Mr. Zhao Shiren)نے چینی شہریوں کے تحفظ کیلئے سپیشل پروٹیکشن یونٹ اور پنجاب پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔انہوں نے کہاکہ پنجاب پولیس کی تکنیکی معاونت کیلئے دوطرفہ تعاون کو مزید موثر بنایا جائے گا۔ چینی قونصل جنرل نے راجن پور، ڈیرہ غازی خان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جانی و مالی نقصان پر اظہار ہمدردی کیا۔اس موقع پر چائنیز ڈپٹی قونصلیٹ جنرل، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ملاقات کے آخر میں آئی جی پنجاب اور چینی قونصل جنرل کے مابین یادگاری سووینئرز کا تبادلہ بھی کیا گیا۔

(ہینڈ آؤٹ 424 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Friday, August 26, 2022