ڈی جی خان ریجن میں سیلابی صورتحال اور مزید بارشوں کا خدشہ،آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی ہدایت پر پولیس ہائی الرٹ، پیشگی اقدامات مکمل۔

ڈی جی خان ریجن میں سیلابی صورتحال اور مزید بارشوں کا خدشہ،آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی ہدایت پر پولیس ہائی  الرٹ، پیشگی اقدامات مکمل۔
مزید 200افسران و اہلکار ملتان سے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے روانہ، 1450سے زائد اہلکار ریسکیو سرگرمیوں میں مصروف
پولیس کا نشیبی علاقوں میں لوگوں کو بروقت آگاہ کرنے اور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ جاری۔
پولیس ٹیموں نے سیلابی علاقوں میں سے اب تک 10787 افراداور 4382 مویشیوں کو ریسکیو کیا۔ ترجمان پنجاب  پولیس
پولیس کی25 دریائی چوکیوں پر 500 سے زائد جوان امدای سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔آر پی او محمدسلیم

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ جنوبی پنجاب کے علاقوں میں پولیس ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں اور سیلاب زدگان کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کے ساتھ ساتھ انکے مال مویشیوں کو بھی ریسکیو کیا جارہا ہے۔ آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کو ہدایت کی کہ وہ سیلاب زدگان کے ریلیف ورک کی خود نگرانی کریں اور آرپی اوز، ڈی پی اوز فیلڈ وزٹس میں مزید تیزی لاکر امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ڈی جی خان ریجن میں سیلابی صورتحال اور مزید بارشوں کا خدشہ کے پیش نظر پنجاب پولیس ہائی الرٹ ہے اور ریلیف ورک کے حوالے سے پیشگی اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی کے لیے پولیس کو تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے اور اسی سلسلے میں ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب نے مزید 200 پولیس افسران و اہلکار ملتان سے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے  روانہ کر دیئے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پولیس ٹیموں نے سیلابی علاقوں میں سے اب تک 10787 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے جبکہ ڈی جی خان اور راجن پور کے متاثرہ علاقوں سے 4382 مویشیوں کو ریسکیو کیا جا چکا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہاکہ سیلاب زدگان میں 12660سے زائد امدادی سامان کے پیکٹ تقسیم کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آر پی او ڈی جی خان محمد سلیم نے بتایاکہ ڈی جی خان اور راجن پور میں پولیس کے1450سے زائد جوان امدادی و ریلیف سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں اورپولیس کا نشیبی علاقوں میں لوگوں کو بروقت آگاہ کرنے اور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ آر پی او ڈی جی خان محمدسلیم کی نگرانی میں ریجن بھر میں پولیس ٹیمیں حساس علاقوں میں موجود ہیں۔ آر پی او محمد سلیم نے بتایا کہ آئی جی پنجاب کے احکامات پر کچہ ایریا میں سیلابی صورتحال پر تمام دریائی چوکیاں ہائی الرٹ ہیں اورپولیس کی25 دریائی چوکیوں پر 500 سے زائد جوان امدای سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔آر پی او محمدسلیم نے بتایا کہ پولیس کے تمام افسران و جوان متاثرین کی مدد کے لیے دن رات کام کررہے ہیں اور شہریوں کی خدمت و حفاظت میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی جائے گی۔

(ہینڈ آؤٹ 423 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, August 25, 2022