آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز پنجاب کا دورہ، اہم اجلاس کی صدارت کی.

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز پنجاب کا دورہ، اہم اجلاس کی صدارت کی.
دہشت گردی کے خاتمے میں سی ٹی ڈی کا کردار انتہائی اہم ہے،کالعدم تنظیموں اور انکے سہولت کاروں کی مؤثر نگرانی جاری رکھی جائے۔ آئی جی پنجاب
سی ٹی ڈی پنجاب سوشل میڈیا کے ذریعے سائبر ٹیرازم، فرقہ واریت اور مذہبی منافرت پھیلانے والوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔
سی ٹی ڈی نے 1 لاکھ 3 ہزار سے زائد ممنوعہ لنکس و سائٹس کورپورٹ کیاجن میں سے 74ہزار کو بند کروادیا گیا۔اجلاس میں بریفنگ
سی ٹی ڈی کو نئے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے مزید وسائل کی فراہمی اور عملہ کی کمی کو جلد پورا کیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب
سی ٹی ڈی میں افسران کی تعیناتی کے لیے مدت کو فکس کرنے پر غور کیا جائے گا۔ فیصل شاہکار
ایڈیشل آئی جی سی ٹی ڈی نے آئی جی پنجاب کو صوبہ بھر میں جاری سی ٹی ڈی کے آپریشنز اور کاروائیوں بارے بریفنگ دی۔
نیشنل ایکشن پلان کے وضع کردہ قوانین پر عمل درآمد کرتے ہوئے انتہا پسند عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جائے۔آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے کہاہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور سہولیات سے لیس کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب پولیس کا انتہائی اہم اور پروفیشنل ونگ ہے جس نے صوبے سے دہشت گردی کے خاتمے میں انتہائی موثر کردار ادا کیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ کالعدم تنظیموں اور انکے سہولت کاروں و فنانسرز کی مؤثر نگرانی کا عمل جاری رکھا جائے اور نیشنل ایکشن پلان کے وضع کردہ قوانین پر عمل درآمد کرتے ہوئے انتہا پسند عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ مذہبی منافرت پر مبنی تقاریر اور مواد کی نشر و اشاعت کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرینس اپنائیں اور فرقہ واریت میں ملوث سماج دشمن عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لاکر قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ سی ٹی ڈی کو نئے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے مزید وسائل کی فراہمی اور عملہ کی کمی کو جلد پورا کیا جائے گا اورسی ٹی ڈی میں افسران کی تعیناتی کے لیے مدت کو فکس کرنے پر غور کیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ معاشرے سے شر پسند، دہشت گردعناصر اور انکے سہولت کاروں، فنانسرز کا خاتمہ سی ٹی ڈی کا بنیادی فرائض میں شامل ہے اور صوبے سے دہشت گردی کے خاتمے میں سی ٹی ڈی کا کردار اور قربانیاں قابل ستائش ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز پنجاب کے دورے کے موقع پر اہم اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔دوران اجلاس ایڈیشل آئی جی سی ٹی ڈی عمران محمود نے آئی جی پنجاب کو صوبہ بھر میں جاری سی ٹی ڈی کے آپریشنز اور کاروائیوں بارے بریفنگ دی۔
آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ آر پی اوز،سی پی اوزاورڈی پی اوز سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ اور متعلقہ اداروں سے کوارڈی نیشن کو مزید بہتر بنائیں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ،سویپ، کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز باقاعدگی سے جاری رکھے جائیں۔ دوران اجلاس آئی جی پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سی ٹی ڈی پنجاب سوشل میڈیا کے ذریعے سائبر ٹیرازم، فرقہ واریت اور مذہبی منافرت پھیلانے والوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔سی ٹی ڈی نے 1 لاکھ 3 ہزار سے زائد ممنوعہ لنکس و سائٹس کو پی ٹی اے کو رپورٹ کیا ہے اور اب تک 74ہزار سے زائد ایسے لنکس و سائٹس کو بند کروایا جا چکا ہے۔ آئی جی پنجاب نے سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹرز کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور سٹاف کی ورکنگ کا جائزہ بھی لیا۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ سی ٹی ڈی کو مختلف آپریشنز اور پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی کیلئے درکار تمام سہولیات اور وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کئے جائیں گے۔

(ہینڈ آؤٹ 422 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Thursday, August 25, 2022