پنجاب پولیس کا واٹس ایپ نمبر پہلے دن ہی بہت مقبول،پہلے دن ایک لاکھ سے زائد لوگوں نے رابطہ کیا۔

پنجاب پولیس کا واٹس ایپ نمبر پہلے دن ہی بہت مقبول،پہلے دن ایک لاکھ سے زائد لوگوں نے رابطہ کیا۔
اوور سیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے بھی پنجاب پولیس واٹس ایپ سروس پر رابطہ کیا۔
پنجاب پولیس کا واٹس ایپ نمبر033 1787 1787  ہے جس پر کوئی بھی شہری کسی بھی وقت رابطہ کر سکتا ہے۔
شہری اس نمبر پرصرف میسج بھیج کر معلومات حاصل کر سکتے ہیں تا ہم کالز، ویڈیوز، تصاویراور دیگر مواد بھیجنے سے گریز کریں۔
شہری اس نمبر پر ہیلو، سلام یا ایک لکھ کر مطلوبہ معلومات اور سروسز حاصل کر سکتے ہیں۔
آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم تک اس لنک https://complaints.punjabpolice.gov.pk کے ذریعے رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔
ان سروسز میں کرائم رپورٹ، آئی جی پی شکایت سیل،پولیس خدمت مراکز کی سہولیات، صنفی ہراسگی کی رپورٹ شامل۔
 اوورسیز پاکستانیوں کیلئے سہولیات، زینب الرٹ، سٹیزن پورٹل، گھریلو ملازمین کے کریمنل ریکارڈ کی تصدیق بھی شامل ہیں۔

پنجاب پولیس کی جانب سے شہریوں کو معلومات کی فراہمی کیلئے شروع کردہ پنجاب پولیس واٹس ایپ سروس ریلیز کے ساتھ ہی مقبول ہوگئی ہے اورنئی شروع کردہ پنجاب پولیس واٹس ایپ سروس پر پہلے دن ایک لاکھ سے زائد لوگوں نے رابطہ کیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ اوور سیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے بھی پنجاب پولیس واٹس ایپ سروس پر رابطہ کیا ہے اور امید ہے کہ آئندہ دنوں میں انکی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہو جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے منگل کے روز پنجاب پولیس واٹس ایپ سروسز اورآن لائن کمپلین مینیجمنٹ سسٹم کا افتتاح کیا تھا۔پنجاب پولیس کا واٹس ایپ نمبر033 1787 1787  ہے جس پر کوئی بھی شہری کسی بھی وقت رابطہ کر سکتا ہے۔شہری اس نمبر پر صرف میسج بھیج کر معلومات حاصل کر سکتے ہیں تا ہم کالز،ویڈیوز، تصاویر اور دیگر مواد بھیجنے سے گریز کریں۔ شہری اس نمبر پر ہیلو، سلام یا ایک لکھ کر پنجاب پولیس کی 15 سے زائد سروسز بارے مطلوبہ معلومات اور سروسز حاصل کر سکتے ہیں۔ان سروسز میں کرائم رپورٹ، آئی جی پی شکایت سیل،پولیس خدمت مراکز کی سہولیات، صنفی ہراسگی کی رپورٹ، اوورسیز پاکستانیوں کیلئے سہولیات، زینب الرٹ، سٹیزن پورٹل، گھریلو ملازمین کے کریمنل ریکارڈ کی تصدیق بھی شامل ہیں۔آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم تک اس لنک https://complaints.punjabpolice.gov.pk کے ذریعے رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے کہاکہ پنجاب پولیس کا واٹس ایپ نمبر پہلے دن ہی بہت مقبول ہو گیا۔واٹس ایپ پر رابطہ کرنے والے شہریوں نے معلومات کے حصول اور دیگر خدمات پر پنجاب پولیس کی آن لائن سروسز کو سراہا۔ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہاکہ پنجاب پولیس کا ایمر جنسی نمبر15ہی ہے اور کسی بھی صورتحال میں مدد کے لیے پنجاب پولیس کے 15 ایمرجنسی نمبر پر ہی رابطہ کریں۔

(ہینڈ آؤٹ 421 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Wednesday, August 24, 2022