پنجاب پولیس واٹس ایپ سروس ریلیز کے ساتھ مقبول ہوگئی

Aug 25, 2022

 پنجاب پولیس کی جانب سے شہریوں کو معلومات کی فراہمی کیلئے شروع کردہ پنجاب پولیس واٹس ایپ سروس ریلیز کے ساتھ ہی مقبول ہوگئی ہے اورنئی شروع کردہ پنجاب پولیس واٹس ایپ سروس پر پہلے دن ایک لاکھ سے زائد لوگوں نے رابطہ کیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ اوور سیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے بھی پنجاب پولیس واٹس ایپ سروس پر رابطہ کیا ہے اور امید ہے کہ آئندہ دنوں میں انکی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہو جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے منگل کے روز پنجاب پولیس واٹس ایپ سروسز اورآن لائن کمپلین مینیجمنٹ سسٹم کا افتتاح کیا تھا۔پنجاب پولیس کا واٹس ایپ نمبر   03317871787 ہے جس پر کوئی بھی شہری کسی بھی وقت رابطہ کر سکتا ہے۔

(روزنامہ پاکستان)

**********