آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں منسٹریل سٹاف کی محکمانہ پروموشن کا سلسلہ جاری

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں منسٹریل سٹاف کی محکمانہ پروموشن کا سلسلہ جاری
 34 اسٹینو گرافرز اور 62 سینئر کلرکس اور 9 جونیئر کلرکس کی اگلے عہدوں میں ترقی کی منظوری
ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ 2 نے منسٹریل سٹاف کی ترقیوں کے نوٹیفیکیشنز جاری کردئیے۔
ڈی پی آر برانچ کے اسٹینو گرافر قیصر رفیق کی گریڈ 16 میں ترقی
محمد خالد، غلام فرید، اعجاز رفیق، محمد آصف، عارف علی، عدنان علی اور عرفان حیدر بھی ترقی پانے والے اسٹینو گرافرز میں شامل
ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ کی ترقی پانے والے منسٹریل سٹاف کو مبارک باد، پہلے سے زیادہ محنت اور فرض شناسی کے ساتھ فرائض کی ادائیگی کا حکم

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق منسٹریل سٹاف کی محکمانہ پروموشن کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلے میں 34 اسٹینو گرافرز اور 62 سینئر کلرکس اور 9 جونیئر کلرکس کی اگلے عہدوں میں ترقی کی منظوری دے دی گئی یے۔ ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ 2 نے منسٹریل سٹاف کی ترقیوں کے نوٹیفیکیشنز جاری کردئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کے منسٹریل سٹاف کی محکمانہ ترقیوں کیلئے پروموشن بورڈز اجلاسوں کا انعقاد کچھ روز قبل کیا گیا تھا جس کے بعد گذشتہ روز منسٹریل سٹاف کی ترقیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈی پی آر برانچ کے اسٹینو گرافر قیصر رفیق کی گریڈ 16 میں ترقی دی گئی ہے جبکہ محمد خالد، غلام فرید، اعجاز رفیق، محمد آصف، عارف علی، عدنان علی اور عرفان حیدر بھی ترقی پانے والے اسٹینو گرافرز میں شامل ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے ترقی پانے والے منسٹریل سٹاف کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پہلے سے زیادہ محنت اور فرض شناسی کے ساتھ فرائض کی ادائیگی یقینی بنائیں۔ ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلمشنٹ پنجاب بی اے ناصر نے کہا کہ محکمانہ ترقی درحقیقت ذمہ داریوں میں اضافے کی عکاس ہے اور افسران فرائض کی انجام دہی کو مزید تندہی کے ساتھ یقینی بنائیں۔۔ ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے کہا کہ  میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق افسران و اہلکاروں کی محکمانہ پروموشن کا عمل جاری رہے گا۔

(ہینڈ آؤٹ 420 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Tuesday, August 23, 2022