عوام کی شکایات کیلئے پنجاب پولیس نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم سروس شروع کردی

Aug 24, 2022

 

 سینٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے پنجاب پولیس کے واٹس ایپ سروسز اور آن لائن کمپلینٹ کی دونوں سروسز کا ڈیجیٹل افتتاح کیا۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس نے شہریوں کو خدمات کی فوری فراہمی کیلئے واٹس ایپ سروس شروع کی ہے، جس سے شہر مستفید ہوسکتے ہیں جبکہ اپنی شکایات بھی درج کرواسکتے ہیں، جس کی انہیں لمحہ با لمحہ اَپ ڈیٹ بھی فراہم کی جائے گی۔
پنجاب پولیس کا واٹس ایپ نمبر 1787 1787 033 یہ ہے۔

آئی جی نے مزید بتایا کہ معلومات کے حصول کیلئے شہریوں کو کسی دفتر جانے کی ضرورت نہیں بلکہ گھر بیٹھے اپنے موبائل سے ہی پولیس سروسز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

پنجاب پولیس شہریوں کی آسانی اور خدمات کی بہتر فراہمی کے لیے پرُ عزم، آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے "آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم" اور "واٹس ایپ سروسز" کا آغاز کر دیا

(ایکسپریس)

************