انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے فاروق آباد شیخوپورہ میں معمولی لڑائی پر فائرنگ سے دو بھائیوں کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے تمام ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے، انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔۔
ڈی پی او شیخوپورہ فیصل مختار نے بتایا کہ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، دیگر کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قاتل اور مقتولین آپس میں قریبی رشتے دار ہیں۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او شیخوپورہ کو متاثرہ فیملی کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔۔
(روزنامہ پاکستان)
***********