لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار کی ہدایات پر ڈی جی خان اور راجن پور میں سیلاب سے متاثرہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے پولیس ٹیموں کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں پولیس نے سیلابی پانی میں پھنسے 1380 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جبکہ مقامی شہریوں کے605 مویشیوں کو بھی محفوظ مقامات پر پہنچایا ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ڈی جی خان ریجن کے سیلاب زدہ علاقوں میں مجموعی طور پر پولیس کے1200سے زائد جوان امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں جو ضلعی انتظامیہ اور دیگر ریسکیو اداروں کے ساتھ مل کر سیلاب زدگان کی مدد کیلئے شب و روز مصروف عمل ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ر ڈیرہ غازی خان ریجن کے سیلاب زدہ علاقوں میں پولیس سیلاب متاثرین میں امدادی سامان و فوڈ پیکٹ بھی تقسیم کئے ہیں،امدادی سامان میں راشن، دودھ، جوس، بسکٹ و دیگر ضروریات کی اشیاء شامل ہیں۔