پولیس نے 1700 سے زائد مویشیوں کو ریسکیو کیا ترجمان پنجاب پولیس

Aug 21, 2022

لاہور (ب ر۔ 20 اگست2022ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں رودکوہیوں میں تغیانی سے سیلابی صورتحال سے متاثرہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور مدد کیلئے پنجاب پولیس کی امدادی سرگرمیاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ڈی جی خان ریجن کے سیلاب زدہ علاقوں میں پولیس کے 1100 سے زائد جوان امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور اب تک پولیس کی جانب سے سیلابی پانی میں پھنسے 4700 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ امدادی سرگرمیوں کے دوران پولیس نے مقامی شہریوں کے 1700 سے زائد مویشیوں کو ریسکیو کیا اور انہیں محفوظ مقامات پر پہنچایا۔

(روز نامہ انصاف)

************