لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے فرائض سر انجام دینے افسران و اہلکاروں کی بہترین ویلفیئر میری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور دوران ڈیوٹی کسی بھی عارضہ کا شکار ہونے والے افسر یا اہلکار کو ادارہ کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گا آئی جی پنجاب نے صوبے کے تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کوہدایت کی کہ وہ ماتحت افسران واہلکاروں کی بہترین ویلفیئر کا خیال رکھیں اور فرائض کی ادائیگی کے دوران علیل ہونے والے اہلکاروں کے علاج معالجے کے لیے بروقت اقدامات یقینی بنائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس فورس سخت ماحول میں ڈیوٹی سر انجام دیتی ہے انکی مناسب ویلفیئر کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے کہاکہ اہلکاروں کو دوران ڈیوٹی بہترین پیشہ ورانہ ماحول کی فراہمی سپروائزری افسران کی ذمہ داری ہے لہٰذاآر پی اوز، ڈی پی اوز ذاتی نگرانی میں فورس کی بہترین ویلفیئر اور استعداد کار میں اضافے کیلئے اقدامات کریں۔
(روزنامہ پاکیستان)
***********