آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی ہدایت پر ڈی جی خان اور راجن پور میں پنجاب پولیس کی امدادی سرگرمیاں جاری۔

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی ہدایت پر ڈی جی خان اور راجن پور میں پنجاب پولیس کی امدادی سرگرمیاں جاری۔
پچھلے چوبیس گھنٹوں میں پولیس نے سیلابی پانی میں پھنسے 1380 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس
مقامی شہریوں کے605 مویشیوں کوبھی ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر پہنچایا۔ترجمان پنجاب پولیس
ڈیرہ غازی خان ریجن  کے سیلاب زدہ علاقوں میں پولیس نے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان و فوڈ پیکٹ بھی تقسیم کیے۔
آر پی او ڈی جی خان محمد سلیم نے راجن پور کے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں حصہ لیا۔
 سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان پولیس اپنے وسائل سے تقسیم کر رہی ہے۔ آر پی او محمد سلیم
ایس ایچ اوز امدادی سامان ضرورت مندوں تک اپنی نگرانی میں پہنچا رہے ہیں۔ آر پی او ڈی جی خان

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار کی ہدایات پر ڈی جی خان اور راجن پور میں سیلاب سے متاثرہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے پولیس ٹیموں کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں پولیس نے سیلابی پانی میں پھنسے 1380 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جبکہ مقامی شہریوں کے605 مویشیوں کو بھی محفوظ مقامات پر پہنچایا۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ڈی جی خان ریجن کے سیلاب زدہ علاقوں میں مجموعی طور پر پولیس کے1200سے زائد جوان امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں جو ضلعی انتظامیہ اور دیگر ریسکیو اداروں کے ساتھ مل کر سیلاب زدگان کی مدد کیلئے شب و روز مصروف عمل ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ر ڈیرہ غازی خان ریجن کے سیلاب زدہ علاقوں میں پولیس سیلاب متاثرین میں امدادی سامان و فوڈ پیکٹ بھی تقسیم کئے ہیں،امدادی سامان میں راشن، دودھ، جوس، بسکٹ و دیگر ضروریات کی اشیاء شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کے حکم پر آر پی او اور ڈی پی اوز سیلاب زدہ علاقوں میں لوگوں کی مدد کے لیے ذاتی طور پر متحرک ہیں اور اسی سلسلے میں آر پی اوڈی جی خان محمد سلیم نے راجن پور کے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں حصہ لیا۔آر پی اوڈی جی خان محمد سلیم نے بتایا کہ سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان پولیس اپنے وسائل سے تقسیم کر رہی ہے اور ایس ایچ اوز امدادی سامان ضرورت مندوں تک اپنی نگرانی میں پہنچا رہے ہیں۔ آر پی او ڈی جی خان نے مزیدبتایا کہ متاثرہ علاقوں میں پولیس امدادی کارروائیوں کے ساتھ جان و مال کا تحفظ بھی کر رہی ہے جبکہ ساتھ ہی ساتھ سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کے انخلاء کا عمل جاری ہے۔ آر پی او ڈی جی خان نے مزیدکہاکہ پولیس کے جوان سیلابی پانی سے شہریوں، مویشیوں اور انکے سامان کو باہر نکال رہے ہیں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف کیمپوں میں تمام سہولیات اور سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔

(ہینڈ آؤٹ 417 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Monday, August 22, 2022