آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی ہدایات پر ڈی جی خان اور راجن پور میں پولیس کی امدادی سرگرمیاں جاری۔

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی ہدایات پر ڈی جی خان اور راجن پور میں پولیس کی امدادی سرگرمیاں جاری۔
پچھلے چوبیس گھنٹوں میں پولیس  نے سیلابی پانی میں پھنسے 2200 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس
پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران پولیس نے 840 مویشیوں کو ریسکیو کیا۔ترجمان پنجاب پولیس
پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران پولیس نے 840 مویشیوں کو ریسکیو کیا۔ترجمان پنجاب پولیس
آر پی او ڈی جی خان محمد سلیم کا راجن پور میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، فاضل  پور میں قائم ریلیف کیمپ میں فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔
کچہ ایریا میں سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر  دریائی چوکیوں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم۔
کچہ ایریا  کی تمام دریائی چوکیوں کو فلڈ ریلیف کیمپس ڈکلئیر کر دیا گیا۔ آر پی او ڈی جی خان محمد سلیم

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار کی ہدایات پر ڈی جی خان اور راجن پور میں سیلاب سے متاثرہ شہریوں کی مدد کیلئے پولیس ٹیموں کی امدادی سرگرمیاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں پولیس نے سیلابی پانی میں پھنسے 2200 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا اور اسی دوران پولیس نے متاثرہ شہریوں کے 840 مویشیوں کو بھی ریسکیو کیا۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ڈی جی خان ریجن کے سیلاب زدہ علاقوں میں مجموعی طور پر پولیس کے 1225 جوان امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں جو تمام تر ذرائع کو بروئے کار لا کر سیلاب سے متاثرہ شہریوں کی مدد میں مصروف عمل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی ہدایت پر آر پی او ڈی جی خان محمد سلیم نے راجن پور میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور فاضل  پور میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ میں فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔ آر پی او ڈی جی خان محمد سلیم نے کچہ ایریا میں سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر  دریائی چوکیوں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم  دیا۔ انہوں نے بتایا کہ کچہ ایریا کی تمام دریائی چوکیوں کو فلڈ ریلیف کیمپس ڈکلئیر کر دیا گیا جہاں سیلاب زدہ علاقوں میں لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کیلیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ آر پی او ڈی جی خان نے مزید کہا کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں تیزی لانے کے لیے مزید پولیس کی نفری بھجوا دی گئی ہے  اور پولیس ٹیمیں ڈی جی خان اور راجن پور میں ضلعی انتظامیہ، ریسکیوو دیگر اداروں کے ہمراہ  امدادی سرگرمیوں میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔.

(ہینڈ آؤٹ 415 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Sunday, August 21, 2022