آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کے حکم پر پنجاب پولیس ڈی جی خان اور راجن پور میں سیلاب سے متاثرہ شہریوں کی مدد میں پیش پیش
اب تک پولیس کی جانب سے سیلابی پانی میں پھنسے 4700 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس
امدادی سرگرمیوں کے دوران پولیس نے 1700 سے زائد مویشیوں کو ریسکیو کیا۔ترجمان پنجاب پولیس
آئی جی پنجاب کی خصوصی ہدایات پر سیلاب زدگان کی امداد کیلیے پنجاب پولیس کے 17 ریلیف کیمپ قائم ہیں۔ آر پی او ڈی جی خان
ڈی جی خان میں سیلابی صورتحال اور شہریوں کی بروقت مدد کے لیے پولیس کنٹرول روم فعال، امدادی کارروائیوں میں پولیس کی 22 بوٹس ٹیمیں بھی شامل ہیں۔آر پی او ڈی جی خان محمد سلیم
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں رودکوہیوں میں تغیانی سے سیلابی صورتحال سے متاثرہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور مدد کیلئے پنجاب پولیس کی امدادی سرگرمیاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ڈی جی خان ریجن کے سیلاب زدہ علاقوں میں پولیس کے 1100 سے زائد جوان امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور اب تک پولیس کی جانب سے سیلابی پانی میں پھنسے 4700 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ امدادی سرگرمیوں کے دوران پولیس نے مقامی شہریوں کے 1700 سے زائد مویشیوں کو ریسکیو کیا اور انہیں محفوظ مقامات پر پہنچایا۔
تفصیلات کے مطابق آر پی او ڈی جی خان محمد سلیم نے بتایا کہ آئی جی پنجاب کی خصوصی ہدایات پر سیلاب زدگان کی امداد کیلئے پنجاب پولیس کے 17 ریلیف کیمپ قائم کئے گئے ہیں اور امدادی کارروائیوں میں پولیس کی 22 بوٹس ٹیمیں بھی شامل ہیں۔آر پی او ڈی جی خان محمد سلیم نے بتایا کہ ڈی جی خان میں سیلابی صورتحال اور شہریوں کی بروقت مدد کے لیے پولیس کنٹرول روم فعال ہے جو تمام تر صورتحال کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی کر رہا ہے۔ آر پی او ڈی جی خان محمد سلیم نے بتایا کہ پولیس کی تمام ٹرانسپورٹ متاثرین کی منتقلی کیلئے زیر استعمال ہے جبکہ ریلیف کیمپوں میں موجود فیملیز کے لیے پولیس کے فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں اور مشکل وقت میں پولیس شہریوں کی مدد کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب سمیت آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو تمام صورتحال کی خود نگرانی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سپروائزری افسران امدادی سرگرمیوں کے دوران فیلڈ میں رہیں اور ضلعی انتظامیہ، ریسکیو و دیگر اداروں کے ساتھ مل کر امدادی سرگرمیاں میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں۔
(ہینڈ آؤٹ 414 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************