آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی ہدایت پر مختلف عارضوں کے شکار اہلکاروں اور انکے اہل خانہ کیلئے مالی امداد کا سلسلہ جاری۔
ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس نے 27ملازمین اور انکے اہل خانہ کیلئے78لاکھ72ہزار 443 روپے کی امدادی رقم جاری کردی۔
اہلکاروں کو کڈنی ٹرانسپلانٹ، عارضہ قلب، سرطان سمیت دیگر بیماریوں کے علاج کیلئے رقم ادا کی گئی ہے۔
آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا دوران ڈیوٹی علیل ہونے والے اہلکاروں کے علاج معالجے کے لیے بروقت اقدامات جاری رکھنے کا حکم
پولیس فورس سخت ماحول میں ڈیوٹی سر انجام دیتی ہے انکی مناسب ویلفیئر کا خاص خیال رکھا جائے۔ آئی جی پنجاب
آر پی اوز، ڈی پی اوز ذاتی نگرانی میں فورس کی بہترین ویلفیئر اور استعداد کار میں اضافے کیلئے اقدامات کریں۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے فرائض سر انجام دینے افسران واہلکاروں کی بہترین ویلفیئر میری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور دوران ڈیوٹی کسی بھی عارضہ کا شکار ہونے والے افسر یا اہلکار کو ادارہ کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گا۔ آئی جی پنجاب نے صوبے کے تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کوہدایت کی کہ وہ ماتحت افسران واہلکاروں کی بہترین ویلفیئر کا خیال رکھیں اور فرائض کی ادائیگی کے دوران علیل ہونے والے اہلکاروں کے علاج معالجے کے لیے بروقت اقدامات یقینی بنائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس فورس سخت ماحول میں ڈیوٹی سر انجام دیتی ہے انکی مناسب ویلفیئر کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے کہاکہ اہلکاروں کو دوران ڈیوٹی بہترین پیشہ ورانہ ماحول کی فراہمی سپروائزری افسران کی ذمہ داری ہے لہذاآر پی اوز، ڈی پی اوز ذاتی نگرانی میں فورس کی بہترین ویلفیئر اور استعداد کار میں اضافے کیلئے اقدامات کریں۔
ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس محمد فاروق مظہر نے بتایا کہ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی ہدایت پر مختلف عارضوں کے شکار اہلکاروں اور انکے اہل خانہ کیلئے مالی امداد کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلے میں صوبے کے مختلف اضلاع میں خدمات سر انجام دینے والے 27ملازمین اور انکے اہل خانہ کیلئے78لاکھ72ہزار 443 روپے کی امدادی رقم جاری کردی گئی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر نے بتایا کہ یہ رقم صوبے کے تمام اضلاع میں خدمات سر انجام دینے والے اہلکاروں کو طبی اخراجات کی مد میں دی گئی ہے جسے وہ اور انکے اہل خانہ کڈنی ٹرانسپلانٹ، عارضہ قلب، سرطان سمیت دیگر بیماریوں کے علاج کیلئے استعمال کریں گی۔ ویلفیئر برانچ نے مالی امداد کے چیک متعلقہ اضلاع کو بھجوا دئیے جہاں سے یہ رقوم متاثرہ اہلکاروں کو مل سکیں گی۔ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس محمد فاروق مظہر نے مزیدکہاکہ آئی جی پنجاب کی ہدایت کے مطابق پنجاب پولیس کے شہداء، غازیوں اور حاضر سروس ملازمین کی امداد کیلئے ہر ممکن اقدامات کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔
(ہینڈ آؤٹ 413 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************