سپیشل برانچ فیلڈ افسروں کی ورکنگ پرخصوصی نظررکھے،آئی جی

Aug 18, 2022

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے سپیشل برانچ ہیڈ کوارٹرز رابرٹس کلب میں اجلاس کی صدارت کی ،انہوں نے کہا کہسپیشل برانچ پنجاب پولیس کی انتہائی اہم فیلڈ فارمیشن ہے ۔ آئی جی نے ہدایت کی کہ سپیشل برانچ امن و امان کی صورتحال کے ساتھ ساتھ فیلڈ افسران کی ورکنگ پرخصوصی نظر رکھیں۔ انہوں نے ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ کو ہدایت کی کہ فورس میں موجود کرپٹ عناصر کی نشاندہی کریں، آئی جی نے کہاکہ خود بھی اسپیشل برانچ کا ہیڈ رہا ہوں، اسپیشل برانچ کے مسائل سے بخوبی آگا ہ ہوں، انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ خالی آسامیوں پر سٹاف کی کمی اور لاجسٹک مسائل کو جلد حل کیا جائے گا۔ آئی جی فیصل شاہکار نے ہدایت کی کہ افسران و اہلکاروں کی کپیسٹی بلڈنگ پر خصوصی توجہ دی جائے ۔قائم مقام ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ راجہ فیصل نے آئی جی پنجاب کو اسپیشل برانچ کے پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ دی۔

(روز نامہ جنگ)

************