نارووال پو لیس کی بڑی کاروائی/بینک ڈکیتی کے ملزمان گرفتار، 90 لاکھ بر آمد۔ ترجمان پنجاب پولیس
پولیس نے محض دس گھنٹوں میں مرکزی ملزمان سبطین اور راشد عرف منا کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او نارووال انور سعید کنگرہ
ڈاکو منگل کے روز بینک کی کیش وین سے 90 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے تھے۔ ڈی پی او نارووال
چارج سنبھالتے ہی نارووال میں ڈکیتی کی بڑی واردات کو اپنے لیے ٹیسٹ کیس کے طور پر لیا۔ انور سعید کنگرہ
ملزمان کے سہولت کاروں کی گرفتار ی کے لیے مزید چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ڈی پی او نارووال
پنجاب پولیس نے نارووال میں بینک ڈکیتی کرنے والے ملزمان کو مخص دس گھنٹوں میں گرفتار کرکے لوٹی ہوئی مکمل رقم بھی برآمد کرلی ہے۔ ڈی پی او نارووال انور سعید کنگرہ نے بتایا کہ چارج سنبھالتے ہی نارووال میں ڈکیتی کی بڑی واردات کو اپنے لیے ٹیسٹ کیس کے طور پر لیا اور جدیدسائینٹفک ٹیکنالوجی اور ماہر ٹیم کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او نارووال انور سعید کنگرہ نے بتایا کہ منگل کے روز تقریبا دس بجے صبح بینک کی کیش وین سے 90 لاکھ روپے چھیننے کی کال موصول ہوئی کہ ڈاکو بینک کی کیش وین سے 90 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے ہیں۔ واقعہ میں ملوث دو ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر وین کے دو سکیورٹی گارڈز کو فائرنگ کرکے زخمی بھی کردیا تھا۔ آر پی او گوجرانولہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری ٹیمیں تشکیل دینے اور ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کی تھی۔ ڈی پی او نارووال انور سعید کنگرہ نے بتایا کہ پولیس نے نہایت کم وقت محض دس گھنٹوں میں مرکزی ملزمان سبطین اور راشد عرف منا کو گرفتار کر لیا،ملزمان سے لوٹی ہوئی مکمل رقم مبلغ 90لاکھ روپے برآمد کر لی گئی ہے۔ ڈی پی او نارووال نے بتایا کہ ملزمان کے سہولت کاروں کی گرفتار ی کے لیے مزید چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ڈی پی او نارووال نے مزیدکہاکہ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کے ویژن کے مطابق نارووال میں شہریوں کی جان وما ل کے تحفظ کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے اور سماج دشمن عناصر کو پابند سلاسل کرکے قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں گی تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رہے۔
(ہینڈ آؤٹ 412 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************