Aug 17, 2022
پنجاب حکومت نے پنجاب پولیس کے اہلکاروں اور افسران کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کردیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ اضافہ فکس لاء اینڈ آرڈر الائونس کی مد میں کیا گیا ہے۔
جس کا اطلاق ایک کانسٹیبل سے لے کر ایڈیشنل آئی جیز کے عہدے کے افسران کی تنخواہوں میں لاگو ہوگا۔ پولیس اہلکاروں اور افسران کی تنخواہوں میں 12 ہزار روپے سے 80 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے باعث صوبائی خزانے پر 35 ارب روپے کے سالانہ اخراجات کا بوجھ بڑھے گا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پولیس کانسٹیبل کی تنخواہ میں 12 سے 15 ہزار روپے جبکہ ایڈیشنل آئی جیز کی تنخواہ میں 75 سے 80 ہزار روپے کا اضافہ ہوگا۔
(روزنامہ جہان پاکیستان
************