ترجمان پنجاب پولیس کی جیو نیوز کے سینئر صحافی حامد میر کے آئی جی پنجاب سے منسوب کیے جانے والے بیان کی تردید

ترجمان پنجاب پولیس کی جیو نیوز کے سینئر صحافی حامد میر کے آئی جی پنجاب سے منسوب کیے جانے والے بیان کی تردید
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کیس میں آئی جی پنجاب کی کسی سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ ترجمان پنجاب پولیس
اسلام آباد پولیس، عدالت اور جیل خانہ جات کا معاملہ ہے، پنجاب پولیس کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس نے جیو نیوز کے سینئر صحافی حامد میر کے آئی جی پنجاب سے منسوب کیے جانے والے بیان کی تردیدکرتے ہوئے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کیس میں آئی جی پنجاب کی کسی سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ یہ اسلام آباد پولیس، عدالت اور جیل خانہ جات کا معاملہ ہے۔

(ہینڈ آؤٹ 410 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Monday, August 15, 2022