پنجاب پولیس کا جشن آزادی کے موقع پر قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کے خلاف بھرپور ایکشن

پنجاب پولیس کا جشن آزادی کے موقع پر قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کے خلاف بھرپور ایکشن
13 اور 14 اگست کو صوبہ بھر میں ون ویلنگ پر 291مقدمات درج، 304قانون شکن گرفتار
ہوائی فائرنگ اور سائلنسر نکالنے پر32 مقدمات درج اور30 ملزمان گرفتار
پتنگ بازی اور دیگر قوانین کی خلاف ورزیوں پر 113 مقدمات درج اور 120 ملزمان گرفتار
 لاہور میں ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،پتنگ بازی اور آتش بازی کرنے پر 111مقدمات درج جبکہ 107 افراد گرفتار
خلاف ورزیوں کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار کی ہدایت پر جشن آزادی کے موقع پر صوبہ بھر میں پنجاب پولیس مختلف قوانین کی خلاف ورزیوں کرنے والوں کے خلاف ان ایکشن رہی اورصوبہ بھر میں ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ، ہلڑ بازی، موٹر بائیکس کے سائیلنسر نکالنے سمیت دیگر خلاف ورزیوں پر درجنوں افراد گرفتارکو گرفتارکیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایاکہ 13 اور 14 اگست کو صوبہ بھر میں ون ویلنگ پر 291مقدمات درج جبکہ 304 قانون شکن گرفتار کئے گئے۔ ہوائی فائرنگ اور سائلنسر نکالنے پر 32 مقدمات درج اور30 ملزمان گرفتار کئے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ صوبہ بھر میں پتنگ بازی اور دیگر قوانین کی خلاف ورزیوں پر 113 مقدمات درج اور120 ملزمان گرفتارکیا گیا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ، پتنگ بازی اور آتش بازی کرنے پر 111مقدمات درج جبکہ 107افرادکو گرفتار کیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ خلاف ورزیوں کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور اس حوالے سے صوبے کے تمام اضلاع میں ڈی پی اوز کی زیر نگرانی بلا امتیاز اقدامات جاری ہیں۔

(ہینڈ آؤٹ 409 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Monday, August 15, 2022