آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی زیر صدارت پنجاب پولیس کے آئی ٹی پراجیکٹس بارے اجلاس۔

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی زیر صدارت پنجاب پولیس کے آئی ٹی پراجیکٹس بارے اجلاس۔
 پولیس کا مستقبل آئی ٹی بیسڈ پولیسنگ ہے،ایسے اقدامات کیے جائیں جس سے عام آدمی براہ راست مستفید ہو۔ آئی جی پنجاب
اگلے تین روز میں شہریوں کی پولیس سروسز تک براہ راست رسائی کا آئی ٹی بیسڈ میکانیزم مرتب کیا جائے۔ آئی جی پنجاب
پنجاب پولیس کے آئی ٹی منصبوں اور موبائل ایپلی کیشز کی فوری طور پر انٹیگریشن کی جائے۔ آئی جی پنجاب کا آئی ٹی برانچ کو ٹاسک
فورس میں نئے بھرتی ہونے والے اہلکار و افسران کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال پر خصوصی ٹریننگ دی جائے۔ آئی جی پنجاب
فیلڈ میں تعینات اہلکاروں و افسران کی ایپلی کیشز اور آئی ٹی بیسڈ منصوبے پر آن جاب ٹریننگ کرائی جائے۔ آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے کہاہے کہ پولیس کا مستقبل آئی ٹی بیسڈ پولیسنگ ہے اور شہریوں کو پولیس سے متعلقہ سروسز کی با آسانی فراہمی اولیں ترجیح ہے۔ آئی جی پنجاب نے پنجاب پولیس کی آئی ٹی برانچ کو ٹاسک دیا کہ پنجاب پولیس کے آئی ٹی منصوبوں اور موبائل ایپلی کیشز کی فوری طور پر انٹی گریشن کی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ایسے اقدامات کیے جائیں جس سے عام آدمی براہ راست مستفید ہو اور اگلے تین روز میں شہریوں کی پولیس سروسز تک براہ راست رسائی کا آئی ٹی بیسڈ میکانیزم مرتب کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ فورس میں نئے بھرتی ہونے والے اہلکار و افسران کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال پر خصوصی ٹریننگ دی جائے تاکہ وہ احسن انداز میں اپنے فرائض ادا کرتے ہوئے پبلک سروس ڈلیوری کا عمل مزید بہتربناسکیں۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے ہدایت کی کہ فیلڈ میں تعینات اہلکاروں و افسران کی ایپلی کیشز اور آئی ٹی بیسڈ منصوبے پر آن جاب ٹریننگ کرائی جائے تاکہ ان کی استعداد کار میں اضافہ ہو۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ پنجاب پولیس کے آئی ٹی بیسڈ منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے انہیں جلد مکمل کیا جائے اور دوران استعمال حاصل ہونے والے فیڈ بیک کی روشنی میں انہیں مسلسل اپ گریڈ کیا جائے۔ یہ ہدایات انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران آئی ٹی پراجیکٹس کی ورکنگ کا جائزہ لیتے ہوئے جاری کیں۔
دوران اجلاس ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس نے آئی جی پنجاب کو جدید پولیسنگ، جرائم کنٹرول اور سروس ڈلیوری کی فراہمی بارے آئی ٹی پراجیکٹس بارے بریفنگ دی۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ شہریوں کی سہولیات کی مزید تیز رفتار فراہمی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے موثرا ستعمال کو جاری رکھا جائے اور دفاتر و فیلڈ میں فرائض سر انجام دینے والے افسران و اہلکاروں کی مرحلہ وار آئی ٹی ٹریننگ کروائی جائے۔۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ پبلک سروس ڈلیوری پراجیکٹس فرنٹ ڈیسک، خدمت مراکز اور 1787 کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کی موثر مانیٹرنگ کو جاری رکھا جائے جبکہ پنجاب پولیس کی ویب سائٹ کو شہریوں کی سہولت اور رابطہ کاری کیلئے مزید آسان اور موثر بنایا جائے۔ آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جرائم کی روک تھام کے حوالے سے تیار کردہ سافٹ وئیرز اور ایپلی کیشنز میں ڈیٹا کے بروقت اندراج کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی آئی ٹی، ڈی آئی جی آپریشنز اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

(ہینڈ آؤٹ 408 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Monday, August 15, 2022