آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا راولپنڈی میں تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے تین افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا راولپنڈی میں تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے تین افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس
آئی جی پنجاب نے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔
آئی جی پنجاب کا سینئر پولیس افسران کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے کا حکم
ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری طور پر ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔ آئی جی پنجاب
ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے راولپنڈی میں تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے تین افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ آئی جی پنجاب نے سینئر پولیس افسران کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے کا حکم دیا ۔ انہوں نے سی پی او راولپنڈی کو ہدایت کی کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری طور پر ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ سینئر افسران متاثرہ فیملی کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں ۔

(ہینڈ آؤٹ 407 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Sunday, August 14, 2022