آئی جی پنجاب فیصل شاہکار اور پنجاب پولیس کی جانب سے اہلیان وطن کو ڈائمنڈ جوبلی 75 واں جشن آزادی مبارک

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار اور پنجاب پولیس کی جانب سے اہلیان وطن کو ڈائمنڈ جوبلی 75 واں جشن آزادی مبارک
قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے وطن عزیز کو عظیم تر بنائیں گے۔ آئی جی پنجاب
جشن آزادی کی تقریبات کیلئے صوبہ بھر میں سکیورٹی کے بھرپور انتظامات کیے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب
والدین سے گزارش یے کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور انہیں غیر قانونی سرگرمیوں کا حصہ نہ بننے دیں ۔ آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے پنجاب پولیس کی جانب سے اہلیان وطن کو ڈائمنڈ جوبلی 75 ویں جشن آزادی کی مبارک باد پیش کی ہے ۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے اپنے پیغام میں کہا کہ آزاد ملک کے حصول کے لیے ہمارے آباؤ اجداد نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔  آئی جی پنجاب نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے وطن عزیز کو عظیم تر بنائیں گے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ  زندہ قومیں اپنا جشن آزادی پروقار انداز اور ملی جوش و جذبے کے ساتھ مناتی ہیں ، شہریوں سے درخواست ہے کہ جشن آزادی کی خوشیاں مناتے وقت قوانین کی پابندی کا لازمی خیال رکھیں ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ جشن آزادی کے روز صوبہ بھر میں سکیورٹی کے بھرپور انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ شہری پر امن ماحول میں جشن آزادی کی خوشیاں منا سکیں ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ والدین سے گزارش یے کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور انہیں غیر قانونی سرگرمیوں کا حصہ نہ بننے دیں تاکہ جشن آزادی کے موقع پر کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

(ہینڈ آؤٹ 406 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Sunday, August 14, 2022