آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی ہدایات پر 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب کے لیے پولیس کا خصوصی پلان تیار

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی ہدایات پر 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب کے لیے پولیس کا خصوصی پلان تیار
ون ویلنگ اور سلنسر نکالنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے گا، بلاوجہ سڑکیں بلاک کرکے شہریوں کو تنگ کرنے والے سلاخوں کے پیچھے ہوگے۔
لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان اور بڑے شہروں میں آج رات کے لیے خصوصی ٹیمیں تعینات۔
ٹریفک پولیس، ڈالفن اور پولیس کی اضافی نفری مصروف شاہراہوں پر تعینات کی جائے گی۔
ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش اور آتش بازی کرنے والے افراد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔
شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی اور قانون کی خلاف ورزی پر 15 پر اطلاع کریں۔ ترجمان پنجاب پولیس

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار کی ہدایات پر 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب کے لیے پنجاب پولیس نے خصوصی ایکشن پلان تیار کر لیا ہے جس کے مطابق جشن آزادی کی خوشیاں منانے کے دوران قانون شکنی کے مرتکب افراد کو کوئی رعائیت نہیں ملے گی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ جشن آزادی کے موقع پر ون ویلنگ اور سلنسر نکالنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے گا اور بلاوجہ سڑکیں بلاک کرکے شہریوں کو تنگ کرنے والے سلاخوں کے پیچھے ہوگے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ سڑکوں، پارکوں اور پبلک مقامات پر ہلڑ بازی اور فیملیز سے بدتمیزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان اور بڑے شہروں میں آج رات کے لیے خصوصی ٹیمیں تعینات کی جا رہی ہیں  جبکہ ٹریفک پولیس، ڈالفن اور پولیس کی اضافی نفری مصروف شاہراہوں پر تعینات کی جائے گی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش اور آتش بازی کرنے والے افراد قانون کی گرفت میں ہوں گے اور انکے خلاف بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی اور قانون کی خلاف ورزی پر 15 پر اطلاع کریں تاکہ قانون شکنوں کے خلاف فوری سخت قانونی کاروائی عمل میں لا جاسکے۔

(ہینڈ آؤٹ 405 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Saturday, August 13, 2022