ڈائمنڈ جوبلی 75 سالہ جشن آزادی کی تقریبات میں شرکت کیلئے پنجاب پولیس کے دستے اسلام آباد پہنچ گئے۔۔

ڈائمنڈ جوبلی 75 سالہ جشن آزادی کی تقریبات میں شرکت کیلئے پنجاب پولیس کے دستے اسلام آباد پہنچ گئے۔۔
پنجاب پولیس کے 97 جوانوں پر مشتمل دو دستے جشن آزادی کی تقریبات کا حصہ بنیں گے۔
پولیس بینڈ کے جوان نیشنل پولیس پریڈ سمیت جشن آزادی کی مختلف تقریبات میں شرکت کر رہے ہیں۔۔
اسلام آباد میں ہونے والی قومی تقریبات میں تمام صوبوں کی پولیس کی بھی نمائندگی ہو گی۔

وفاقی دارالحکومت  میں ڈائمنڈ جوبلی 75 سالہ جشن آزادی کی تقریبات میں شرکت کیلئے پنجاب پولیس کے دستے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی جشن آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات میں تمام صوبوں کی پولیس کی بھی نمائندگی ہو گی۔ اسی حوالے سے پنجاب پولیس کے جوانوں کے دستے نیشنل پولیس پریڈ میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے  ہیں۔ پنجاب پولیس کے 97 جوانوں پر مشتمل دو دستے جشن آزادی کی تقریبات کا حصہ بنیں گے۔ پولیس بینڈ کے جوان نیشنل پولیس پریڈ سمیت جشن آزادی کی مختلف تقریبات کا حصہ بنیں گے۔ صدر پاکستان، وزیراعظم وفاقی وزراء اور اہم شخصیات پریڈ کا معائنہ کریں گی۔

(ہینڈ آؤٹ 404 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Saturday, August 13, 2022