آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا مری تھانہ پتریاٹہ کے علاقہ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے دو افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا مری تھانہ پتریاٹہ کے علاقہ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے دو افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس
آئی جی پنجاب نے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔
ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری طور پر ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔ آئی جی پنجاب
ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے مری تھانہ پتریاٹہ کے علاقہ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے دو افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب نے سینئر افسران کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری طور پر سیشل ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے، انہوں نے کہا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ سپروائزری افسران متاثرہ فیملی سے قریبی رابطہ رکھیں اور انہیں انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائیں۔

(ہینڈ آؤٹ 402 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Friday, August 12, 2022