لیہ میں لڑکی سے زیادتی اور پورنوگرافی کے مبینہ سکینڈل کا معاملہ / 2 نامزد ملزمان گرفتار

لیہ میں لڑکی سے زیادتی اور پورنوگرافی کے مبینہ سکینڈل کا معاملہ / 2 نامزد ملزمان گرفتار
ملزم ابرار اور شوکت کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس
دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس
ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے دو خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ ترجمان پنجاب پولیس
واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کرنے کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل۔۔ترجمان پنجاب پولیس
باقی ملزمان کو جلد گرفتار کرکے تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے۔ ترجمان پنجاب پولیس

لیہ میں لڑکی سے زیادتی اور پورنوگرافی کے مبینہ سکینڈل میں پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ میں نامزد دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لیہ پولیس نے واقعہ میں نامزد 7 میں سے 2 ملزمان کو حراست میں لیا جن میں  ابرار اور شوکت شامل ہیں، ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور اور آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی تھی۔ ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے دو خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں جبکہ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کرنے کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کے ڈی این اے سیمپلز فرانزک لیب کو بھجوا دیئے گئے ہیں جبکہ واقعہ میں ملوث باقی ملزمان کو گرفتار کرکے تمام حقائق جلد سامنے لائے جائیں گے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ واقعہ کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے اور تحقیقاتی ٹیمیں واقعاتی اور فورنزک شہادتوں کی روشنی میں تفتیش آگے بڑھا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے متاثرہ لڑکی کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

(ہینڈ آؤٹ 401 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Friday, August 12, 2022