آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا باغبانپورہ لاہور میں فائرنگ سے تین افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا باغبانپورہ لاہور میں فائرنگ سے تین افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس
آئی جی پنجاب نے سی سی پی اولاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔
 سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔
لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے لاہور کے علاقہ باغبانپورہ میں فائرنگ سے تین افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔آئی جی پنجاب نے سینئر افسران کو فوری موقع پر پہنچنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے فوری اقدامات کیے  جائیں۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کرنے اورلواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

(ہینڈ آؤٹ 400 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Thursday, August 11, 2022