ساہیوال میں اغواء کے بعد 15 سالہ لڑکی اقراء کے قتل کا واقعہ / چوبیس گھنٹوں میں ملزمان گرفتار

ساہیوال میں اغواء کے بعد 15 سالہ لڑکی اقراء کے قتل کا واقعہ / چوبیس گھنٹوں میں ملزمان گرفتار
وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی اور آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے افسوس ناک واقعہ کا نوٹس لیا تھا۔
ملزمان کے نام عدیل اور شانی ہیں جنہیں گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔ ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ
واقعہ کی تفتیش کو جلد مکمل کرتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ ڈی پی او ساہیوال
آئی جی پنجاب کی ہدایت پر خواتین پر تشدد، ہراسمنٹ، زیادتی اور قتل کے واقعات پر زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ ڈی پی او ساہیوال

لاہور/ ساہیوال 11 اگست۔ ساہیوال میں اغواء کے بعد 15 سالہ لڑکی اقراء کو قتل کرنے والے سفاک ملزمان کو ساہیوال پولیس نے چوبیس گھنٹوں میں گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق و زیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے افسوس ناک واقعہ کا نوٹس لیا تھا جبکہ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے ڈی پی او ساہیوال کو ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت کی تھی۔ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ نے بتایا کہ ملزمان کے نام عدیل اور شانی ہیں جنہیں گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔  
ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ نے کہا کہ 15 سالہ مقتولہ لڑکی کی نعش کا پوسٹ مارٹم کروایا جا چکا ہے اور نمونہ جات کو تجزیہ کیلئے فرانزک لیب بھجوایا جا چکا ہے۔ ڈی پی او ساہیوال نے مزید کہاکہ واقعہ کی تفتیش کو جلد مکمل کرتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ ڈی پی او ساہیوال نے کہا کہ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی ہدایت پر خواتین پر تشدد، ہراسمنٹ، زیادتی اور قتل کے واقعات پر زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور اس حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات جاری رہیں گے۔

(ہینڈ آؤٹ 399 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, August 11, 2022