14 اگست کی آمد،آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی ہدایت پر پولیس کی تیاریاں مکمل،سخت انتظامات کے لیے کمر کس لی۔

14 اگست کی آمد،آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی ہدایت پر پولیس کی تیاریاں مکمل،سخت انتظامات کے لیے کمر کس لی۔
جشن آزادی پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور شاہرات پر ہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔ آئی جی پنجاب
ہلڑ بازی، خواتین کو ہراساں یا دست درازی کرنے والے سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔
تفریحی مقامات بالخصوص پارکوں میں آنے والی فیملیز اور خواتین کے تحفظ کے لیے لیڈی اہلکار تعینات کی جائیں گی۔
لاہور سمیت صوبے کے تمام شہروں میں ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے سپیشل اسکواڈز تشکیل دئیے جائیں گے۔
موٹر سا  ئیکلوں کے سائلنسر نکالنے والے ورکشاپس مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
آئی جی پنجاب کی صوبہ بھر میں جشن آزادی کی تقریبات اور پروگرامز کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کرنیکی ہدایات

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار کی ہدایت پر 14 اگست کی آمد کے پیش نظر پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں سخت سکیورٹی انتظامات کے لیے کمر کس لی ہے۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی خصوصی ہدایت پر پولیس قانون شکنوں کے خلاف ان ایکشن رہے گی تاکہ پارکوں سمیت تمام پبلک مقامات پر آنے والی فیملیز پر امن ماحول میں جشن آزادی کی خوشیاں منا سکیں۔ آئی جی پنجاب نے صوبے کے تمام سپروائزری افسران کو ہدایت کی ہے کہ جشن آزادی پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور شاہرات پر ہلڑ بازی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے اور بلا امتیاز قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ہلڑ بازی، خواتین کو ہراساں یا دست درازی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جائے اور ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کو سلاخوں کے پیچھے پہنچایا جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ تفریحی مقامات بالخصوص پارکوں میں آنے والی فیملیز اور خواتین کے تحفظ کے لیے لیڈی اہلکار تعینات کی جائیں گی۔ انہوں نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ لاہور سمیت صوبے کے تمام شہروں میں ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے سپیشل اسکواڈز تشکیل دئیے جائیں اور موٹر سائیکلوں کے سائلنسر نکالنے والے ورکشاپس مالکان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے۔آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب اضافی نفری اور سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے اوربلاوجہ سڑکیں بلاک کرنے اور شہریوں کے لیے مشکلات پیدا کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ آئی جی پنجاب نے یہ ہدایات جشن آزادی کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے صوبے کے تمام سپروائزری افسران کو جاری کردی ہیں۔
آئی جی پنجاب نے افسران کو صوبہ بھر میں جشن آزادی کی تقریبات اور پروگرامز کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کرنیکی ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں جشن آزادی کے تمام پروگرامز کے پر امن انعقاد کیلئے خصوصی پلان اپنایا جائے۔ انہوں نے تاکید کی کہ راولپنڈی، ملتان، گوجرانوالہ، فیصل آباد سمیت دیگر بڑے شہروں میں بھی جشن آزادی کی ریلیوں سمیت دیگر پروگرامز کیلئے بہترین انتظامات کئے جائیں اورہوائی فائرنگ، آتشبازی اور اسلحہ کی نمائش کرنے والے افراد کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے۔  

(ہینڈ آؤٹ 398 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Thursday, August 11, 2022