آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی عشرہ محرم الحرام کے دوران بہترین سیکیورٹی انتظامات یقینی بنانے پر پولیس فورس کو شاباش۔

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی عشرہ محرم الحرام کے دوران بہترین سیکیورٹی انتظامات یقینی بنانے پر پولیس فورس کو شاباش۔
 پولیس، ٹریفک کے جوان، سیف سٹی، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی سمیت تمام فیلڈ فارمیشنز 24 گھنٹے ہائی الرٹ رہے۔ آئی جی پنجاب
پنجاب پولیس نے مجموعی طور پرصوبہ بھر میں 9292جلوس اور37223مجالس کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی۔ آئی جی پنجاب
پاکپتن میں بھی حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر رح کے سالانہ عرس پر بھی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے۔ فیصل شاہکار
تمام مکاتبِ فکرکے علماء، امن کمیٹیوں اور شہریوں کے تعاون سے رواداری اور باہمی ہم آہنگی کی فضا برقرار رہی۔آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے عشرہ محرم الحرام کے دوران بہترین سیکیورٹی انتظامات یقینی بنانے پر پولیس فورس کو شاباش دی ہے۔ آئی جی پنجا ب نے سی سی پی او لاہور سمیت تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز سمیت فیلڈ فارمیشنز کے افسران و اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ  عشرہ محرم الحرام میں پولیس فورس نے جس جذبہ ایمانی، فرض شناسی اور خدمت خلق کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دئیے اس پر صرف محکمہ ہی نہیں بلکہ پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔فیصل شاہکار نے کہاکہ مرکزی جلوسوں ومجالس کے فول پروف سیکیورٹی انتظامات پر پولیس کے جوان شاباش کے مستحق ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس، ٹریفک کے جوان، سیف سٹی، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی سمیت تمام فیلڈ فارمیشنز 24 گھنٹے ہائی الرٹ رہے اور پنجاب پولیس نے مجموعی طور پرصوبہ بھر میں 9292جلوس اور37223مجالس کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پاکپتن میں بھی حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر رح کے سالانہ عرس پر بھی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے اور پولیس ٹیموں نے اپنی فرض شناسی سے  ثابت کیا کہ پنجاب پولیس ہر چیلنج سے نبرد آزما ہونے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے اور مشکل سے مشکل حالات بھی جوانوں کے عزم اور جذبہ خدمت کی راہ میں حائل نہیں ہو سکتی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ میں تمام مکاتبِ فکرکے علماء، امن کمیٹیوں سمیت تمام شہریوں اوراداروں کابھی شکرگذارہوں جن کا بھرپورتعاون پنجاب پولیس کوحاصل رہااور  انکے تعاون کی بدولت عشرہ محرم الحرام ایک بار پھر امن و امان کے ساتھ گذر ا۔

(ہینڈ آؤٹ 396 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, August 10, 2022