آئی جی پنجاب فیصل شاہکار اور چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کا دسویں محرم کے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار اور چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کا دسویں محرم کے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ
یوم عاشور کے مرکزی جلوس کے سکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا، امن کمیٹی کے ممبران اور منتظمین جلوس سے ملاقات بھی کی۔
آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری نے سیف سٹی موبائل کمانڈ وہیکل سے جلوس کے روٹس کی نگرانی کے عمل کا جائزہ لیا۔
جلوس کے شرکاء کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے،خواتین عزاداروں کی سکیورٹی کیلئے لیڈی اہلکارتعینات ہیں۔ آئی جی پنجاب
منتظمین جلوس، امن کمیٹیوں سمیت تمام مکاتب فکر کے ساتھ کلوز کوارڈی نیشن سے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ چیف سیکرٹری پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار اور چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے یوم عاشور کے مرکزی جلوس کے روٹ اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے فیلڈ کا دورہ کیا اور کربلا گامے شاہ کے قریب سکیورٹی انتظامات کی انسپکشن کی۔ دونوں افسران نے سیف سٹی موبائل کمانڈ وہیکل سے جلوس کے روٹس کی نگرانی کے عمل کا جائزہ لیا اور امن کمیٹی کے ممبران اور منتظمین جلوس سے ملاقات بھی کی۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی۔
آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے کہاکہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں یوم عاشور کے مرکزی جلوس اپنے روایتی روٹس پر پر امن انداز میں رواں دواں ہیں اورجلوسوں کے ساتھ ساتھ مجالس کے شرکاء کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ خواتین عزاداروں کی سکیورٹی کیلئے لیڈی اہلکار فیلڈ میں فرائض سر انجام دے رہی ہیں جبکہ جلوس کے روٹ، ملحقہ عمارتوں سمیت تمام راستوں پر سکیورٹی عملہ فرض شناسی کے ساتھ فرائض ادا کر رہا ہے اور پولیس ٹیموں کی بھرپور محنت، اللہ پاک کے فضل اور حکومتی اداروں کی مشترکہ کاوشوں سے عشرہ محرم الحرام پر امن طور پر گذرے گا۔  چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ مجالس اور جلوسوں میں شریک عزاداروں کی مدو و راہنمائی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے جبکہ منتظمین جلوس، امن کمیٹیوں سمیت تمام مکاتب فکر کے ساتھ کلوز کوارڈی نیشن سے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں جن کا مقصد عزاداروں کو ہر ممکن سہولت اور تحفظ فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم، سی سی پی او لاہور، کمشنر لاہور، سی ٹی او لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

(ہینڈ آؤٹ 395 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Wednesday, August 10, 2022