پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں یوم عاشور کے مرکزی جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات یقینی بنائے۔
صوبہ بھر میں 2734جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے 50ہزار جبکہ2650مجالس کی سکیورٹی کیلئے 20ہزار سے زائد اہلکاران و افسران و والنٹیرز تعینات رہے۔
تمام اضلاع میں عزاداروں جلوسوں اور مجالس کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ فیصل شاہکار
امن کمیٹیوں اور علمائے کرام کے تعاون سے صوبہ بھر میں رواداری اور باہمی ہم آہنگی کی فضا قائم رہی۔ آئی جی پنجاب
تمام اضلاع میں جلوسوں کے روٹس کی سی سی ٹی وی اور ڈرون کیمرے سے مانیٹرنگ کی گئی۔
ڈبل سواری پر مکمل پابندی،صوبہ بھر میں دفعہ 144 پر مکمل عمل درآمد کرایا گیا۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجا ب فیصل شاہکار کی ہدایت پر پنجاب پولیس نے یوم عاشور پر صوبہ بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے اور صوبے کے تمام اضلاع میں منعقد ہونے والی مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کے فرائض مجموعی طور پر 70ہزار سے زائد اہلکاروں، افسران اور والنٹئیرز نے سر انجام دئیے۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے بتایا کہ دسویں محرم کو صوبہ بھر میں 2734 جلوس اور 2650 مجالس منعقد ہو ئیں، جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے 50 ہزار پولیس اہلکار و افسران ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں،مجالس کی سکیورٹی کے لیے بھی 20 ہزار سے زائد اہلکار و والنٹیئرز تعینات کیے گئے ہیں۔ فیصل شاہکار نے بتایا کہ صوبہ بھر میں تمام اضلاع کے حساس مقامات پر موبائل سروس جزوی طور پر بند رہی۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ سنٹرل پولیس آفس میں قائم کنٹرول روم، سیف سٹی اور ضلعی سطح میں قائم کنٹرول رومز سے مانیٹرنگ کا عمل بلا تعطل جاری رہا اور تمام اضلاع میں جلوسوں کے روٹس کی سی سی ٹی وی اور ڈرون کیمرے سے مانیٹرنگ کی جاتی رہی۔ آئی جی پنجا ب نے کہاکہ ڈبل سواری پر مکمل پابندی،صوبہ بھر میں دفعہ 144 پر مکمل عمل درآمد کرایا گیا۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے کہاکہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں 227 سے زائد مجالس جبکہ 47 عزاداری جلوس برآمد ہوئے جبکہ لاہور میں 10 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات رہے اور 900 سے زائد کیمروں سے مانیٹرنگ کی جارہی ہیں۔آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے کہاکہ لاہور میں نثار حویلی سے برامد ہونے والا شبیہہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پر اختتام ہوا جبکہ ر اولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، بہاولپور سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں روایتی جلوس نکالے گئے۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ تمام اضلاع میں عزاداروں جلوسوں اور مجالس کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے، امن کمیٹیوں اور علمائے کرام کے تعاون سے صوبہ بھر میں رواداری اور باہمی ہم آہنگی کی فضا قائم رہی۔
(ہینڈ آؤٹ 394 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************