آئی جی پنجاب فیصل شاہکار، چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کاامام بارگاہ خیمہ سادات کا اچانک دورہ
سی سی پی او لاہور،کمشنر لاہور، ایڈیشنل چیف سکریٹری ہوم،ڈی آئی جی آپریشنز،ڈی سی لاہور،دیگر افسران ہمراہ تھے۔
چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے جلوس اور مجالس کے سکیورٹی و لاجسٹک انتظامات کا جائزہ لیا۔
ضلعی انتظامیہ جلوس کے روٹس اور مجالس میں عزاداروں کے لیے بہترین انتظامات یقینی بنائے۔ چیف سیکرٹری پنجاب
ڈیوٹی پر مامور اہلکار و افسران پوری تندہی سے فرائض سر انجام دیں۔ آئی جی پنجاب
لاہور کی طرز پر تمام اضلاع میں جلوس اور مجالس کی سکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب
علمائے کرام اور امن کمیٹی کے ممبران کے تعاون سے ہی صوبہ بھر میں رواداری اور باہمی ہم آہنگی کی فضا قائم ہے۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکاراور چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے امام بارگاہ خیمہ سادات کا اچانک دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر،کمشنر لاہور محمد عثمان، ایڈیشنل چیف سکریٹری ہوم،ڈی آئی جی آپریشنز،ڈی سی لاہور،دیگر افسران ہمراہ تھے۔چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے جلوس اور مجالس کے سکیورٹی و لاجسٹک انتظامات کا جائزہ لیا اور منتظمین مجلس و امن کمیٹی کے ممبران سے ملاقات کیں۔چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے ضلعی انتظامیہ کو جلوس کے روٹس اور مجالس میں عزاداروں کے لیے بہترین انتظامات یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کیں۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ جلوس کے تمام روٹس کی سیف سٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اور مرکزی جلوسوں کے روٹس اور ملحقہ علاقوں پر 24 گھنٹے عملہ تعینات رہے گاجبکہ جلوسوں کے ساتھ ساتھ مجالس کی سکیورٹی پر بھی خصوصی توجہ دی جاری ہے۔ آئی جی پنجاب نے سی ٹی او لاہورکوتاکید کی کہ سیکیورٹی انتظامات کے دوران شہریوں کی سہولت کے لیے متبادل راستوں پر ٹریفک کی روانی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور ڈیوٹی پر مامور اہلکار و افسران پوری تندہی سے فرائض سر انجام دیں۔فیصل شاہکار نے کہا کہ لاہور کی طرز پر تمام اضلاع میں جلوس اور مجالس کی سکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔تمام اضلاع میں پرامن طریقے سے جلوس رواں دواں ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ علمائے کرام اور امن کمیٹی کے ممبران کے تعاون سے ہی صوبہ بھر میں رواداری اور باہمی ہم آہنگی کی فضا قائم ہے۔
(ہینڈ آؤٹ 393 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************