صوبہ بھر میں نویں محرم الحرام کے1661 عزاداری جلوس اور 3943 مجالس پر امن انداز میں جاری۔

صوبہ بھر میں نویں محرم الحرام کے1661 عزاداری جلوس اور 3943 مجالس پر امن انداز میں جاری۔
آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی ہدایات پر تمام اضلاع میں ڈی پی اوز، آر پی اوز فیلڈ میں متحرک۔
جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے 38800 جبکہ مجالس کی سکیورٹی کیلئے 34979 افسران، اہلکار اور والنٹئیرز سکیورٹی فرائض ادکر رہے ہیں۔
 حساس مقامات پر موبائل فون سروس جزوی طور پر بند، جلوسوں کی مانیٹرنگ کیلئے روٹس پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے۔ آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار کی ہدایت پر صوبہ بھر میں نویں محرم الحرام کے عزاداری جلوسوں اور مجالس کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔ صوبے کے تمام اضلاع میں آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز فیلڈ میں متحرک ہیں اور نویں محرم کے مرکزی جلوسوں اورمجالس کی سکیورٹی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر بہترین انتظامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے کہاکہ سنٹرل پولیس آفس میں قائم کنٹرول روم سے تمام اضلاع کے جلوسوں اور سکیورٹی انتظامات کی مستقل مانیٹرنگ کی جارہی ہے اور تمام جلوسوں کے آغازاور اختتام تک لمحہ بہ لمحہ صورتحال کی نگرانی کی جارہی ہے۔ فیصل شاہکار نے کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں ڈبل سواری پر مکمل پابندی ہے اور دفعہ 144 پر مکمل عمل درآمد کرایا جا رہا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ منتحب اضلاع کے حساس مقامات پر موبائل فون سروس جزوی طور پر بند کی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ تمام اضلاع میں جلوسوں کی مانیٹرنگ کیلئے روٹس پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نویں محرم الحرام کو صوبہ بھر میں 1661جلوس منعقد اور 3943 مجالس منعقد ہو ئیں، ان جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے 38800 جبکہ مجالس کی سکیورٹی کیلئے 34979 افسران، اہلکار اور والنٹئیرز سکیورٹی فرائض ادا کر رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکارنے کہاکہ صوبائی دارالحکومت میں جلوس کے روٹس پر 650 سے زائد کیمروں کی تنصیب کی گئی جبکہ سیف سٹی میں سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کیلئے سرویلنس روم فعال ہوکر شب و روز مصروف عمل ہے۔ آئی جی پنجاب نے بتایاکہ لاہور میں پانڈو سٹریٹ سے نکلنے والے نویں محرم کے مرکزی جلوس کیلئے فول پروف انتظامات یقینی بنائے گئے جبکہ لاہور، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی سمیت دیگر حساس اضلاع اہم اضلاع میں خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔

(ہینڈ آؤٹ 392 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Monday, August 8, 2022