آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا وہاڑی میں فائرنگ سے دو افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا وہاڑی میں فائرنگ سے دو افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس
آئی جی پنجاب نے آر پی او ملتان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔
 ڈی پی او وہاڑی کو ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت
لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے وہاڑی کے علاقہ بورے والہ میں فائرنگ سے دو افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔آئی جی پنجاب نے سینئر افسران کو فوری موقع پر پہنچنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے ڈی پی او وہاڑی کو ہدایت کی کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے اورلواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

(ہینڈ آؤٹ 391 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Monday, August 8, 2022