آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا سنٹرل پولیس آفس میں قائم کنٹرول روم کا دورہ۔
9 اور 10 محرم کے جلوس اور مجالس کی سکیورٹی کی مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال ہے۔ آئی جی پنجاب
تمام اضلاع کے حساس مقامات پر موبائل سروس جزوی طور پر بند، ڈبل سواری پر پابندی اور دفعہ 144پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ آئی جی پنجاب
دسویں محرم پر صوبہ بھر میں جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔ آئی جی پنجاب
تمام جلوسوں اورمجالس کے طے شدہ اوقات کاراور روٹس کی پابندی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ آئی جی پنجاب
امن کمیٹیوں کا کردار انتہائی اہم، تمام مکاتب کے علمائے کرام کے ساتھ مل کر رواداری اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے۔ آئی جی پنجاب
آر پی اوز، ڈی پی اوز خود فیلڈ میں نکل کر محرم سکیورٹی انتظامات اور متبادل روٹس سے ٹریفک کی روانی کا جائزہ لیں۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے کہا ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع میں یوم عاشور کے مرکزی جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے گئے ہیں۔ آئی جی پنجا ب نے کہاکہ دسویں محرم کے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کی مانیٹرنگ کے لیے سنٹرل پولیس آفس میں کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال ہے جہاں صوبے کے تمام اضلاع میں منعقد ہونے والے جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی انتظامات کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی کی جارہی ہے۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے کہاکہ تمام جلوسوں اورمجالس کے طے شدہ اوقات کاراور روٹس کی پابندی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا جبکہ لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی پاسداری اور شر انگیز مواد کی نشرو اشاعت پر زیرو ٹالرینس اپنائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ امن کمیٹیوں کا کردار انتہائی اہم ہے تمام مکاتب کے علمائے کرام کے ساتھ مل کر رواداری اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دیا جارہا ہے تاکہ شرپسندی یا نقص امن کو کوئی کوشش رونما نہ ہوسکے۔ آئی جی پنجاب نے آر پی اوز، ڈی پی اوزکوہدایت کی کہ وہ یوم عاشور پر خود فیلڈ میں نکل کر محرم سکیورٹی انتظامات اور متبادل روٹس سے ٹریفک کی روانی کا جائزہ لیں۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے کہا کہ یوم عاشورپر صوبہ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی اور دفعہ 144 پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں کنٹرول روم کے دورے کے دوران افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔
آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے سنٹرل کنٹرول روم سے تمام اضلاع میں جاری عزاداری جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی آپریشنز اور اے آئی جی آپریشنز نے آئی جی پنجاب نے صوبہ بھر میں ہونے والے سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تمام اضلاع میں پولیس اور انتظامیہ نے ضلعی کنٹرول روم قائم کر رکھے ہیں جو سنٹرل پولیس آفس کے مرکزی کنٹرول روم کے ساتھ براہ راست رابطے میں ہیں اور تمام مجالس اور جلوسوں کو بہترین سکیورٹی انتظامات فراہم کئے جارہے ہیں۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے کہاکہ تمام اضلاع کے حساس مقامات پر موبائل فون سروس جزوی طور پر بند کی گئی ہے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس کو تمام مکاتب فکر کے علمائے دین سمیت تما م اسٹیک ہولڈرز کا تعاون حاصل ہے اور انشاء اللہ ماضی کی طرح رواں برس بھی عشرہ محرم الحرام امن و امان سے گذرے گا۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی آپریشنز صاحبزادہ شہزاد سلطان، اے آئی جی آپریشنز اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
(ہینڈ آؤٹ 390 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************

