آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے مری میں سیاحوں کے رش کی وجہ سے اضافی نفری تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے مری میں سیاحوں کے رش کی وجہ سے اضافی نفری تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
کسی بھی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی میں خلل برداشت نہیں، دھند سے نمٹنے کیلئے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔ آئی جی پنجاب
مال روڈ اور دیگر مصروف شاہراہوں پر غیر قانونی اور غلط پارکنگ کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔ فیصل شاہکار
مری اور گلیات میں کپیسٹی سے زائد گاڑیوں کے داخلے پر ایس او پیز کے مطابق عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ آئی جی پنجاب
مری میں پولیس کنٹرول روم کو فعال بنایا جائے، ٹورازم فورس سیاحوں کی راہنمائی اور مدد میں متحرک نظر ائے۔ آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب کی آر پی او راولپنڈی کو مری میں سیاحوں کے بڑھتے رش پر خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایات۔
سی ٹی او مری اور دیگر سینئر افسران فیلڈ میں متحرک نظر آئیں۔ آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے مری میں سیاحوں کے رش کی وجہ سے ٹریفک جام ہونے کے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے اضافی نفری تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ محرم الحرام کی سکیورٹی ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی مدد اور راہنمائی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ سی ٹی او مری اور دیگر سینئر افسران فیلڈ میں متحرک نظر آئیں اور کسی بھی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی میں خلل نہ آنے پائے، دھند سے نمٹنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ مال روڈ اور دیگر مصروف شاہراہوں پر غیر قانونی اور غلط پارکنگ کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔ فیصل شاہکار نے ہدایت کی کہ مری اور گلیات میں کپیسٹی سے زائد گاڑیوں کے داخلے پر ایس او پیز کے مطابق عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
آئی جی پنجاب نے آر پی او راولپنڈی کو ہدایت کی کہ مری میں پولیس کنٹرول روم کو فعال بنایا جائے، ٹورازم فورس سیاحوں کی راہنمائی اور مدد میں متحرک نظر ائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ آر پی او راولپنڈی مری میں چھٹیوں کے دوران سیاحوں کے بڑھتے رش کے مدنظر ذاتی نگرانی میں خصوصی انتظامات یقینی بنائیں۔۔ سی ٹی او مری نوید ارشاد نے بتایا کہ مری کی تمام مرکزی شاہراؤں پر ٹریفک کی بلا تعطل روانی جاری ہے۔ پی سی بھوربن روڈ، لوئر ٹوپہ روڈ، جھیکا گلی، کلڈنہ روڈ ٹریفک کا غیر معمولی دبا? ہے، اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ سی ٹی او نوید ارشاد نے مزید کہا کہ مری میں صبح سے اب تک 7600 گاڑیاں داخل ہو چکی ہیں، مری ٹریفک اور ٹورازم پولیس شہریوں کی مدد اور راہنمائی اور ٹریفک کی ہموار روانی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنا رہی ہیں۔

(ہینڈ آؤٹ 389 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Sunday, August 7, 2022