انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب فیصل شاہکار کا دورہ پاکپتن ۔ محرم الحرام اور عرس حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکرؒ کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب فیصل شاہکار کا دورہ پاکپتن ۔ محرم الحرام اور عرس حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکرؒ کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔۔
آئی جی پنجاب نے دربار بابا فریدؒ پر قائم کنٹرول روم کا وزٹ کیا اور CCTV کیمرہ جات کی مانیٹرنگ کا مشاہدہ لیا۔
آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔
آئی جی پنجاب کا یوم عاشور کے مرکزی جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے بھرپور اقدمات یقینی بنانے کا حکم
وزارت داخلہ اور صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق عزاداروں کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کئے جائیں ۔ آئی جی پنجاب
حساس مجالس اور جلوسوں کی سی سی ٹی وی مانیٹرنگ اور فضائی نگرانی کو بھی یقینی بنایا جائے ۔ فیصل شاہکار 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے کہا ہے کہ حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکرؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر ملک بھر سے آنے والے زائرین کی سکیورٹی اور سہولت کیلئے بہترین انتظامات جاری رکھے جائیں ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ سکیورٹی پر تعینات ملازمین اپنی ڈیوٹی جذبہ خدمت اور عوامی تحفظ کے ساتھ ادا کریں اور خواتین و بزرگ زائرین کی سہولت کیلئے ترجیحی اقدامات کئے جائیں ۔۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ عرس حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکرؒ کے ساتھ ساتھ عشرہ محرم کے سکیورٹی انتظامات کو مد نظر رکھا جائے اور تمام مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں ۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ یوم عاشور کے مرکزی جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت بھرپور اقدمات کئے جائیں اور وزارت داخلہ اور صوبائی حکومت کی محرم سکیورٹی کے حوالے سے جاری کردہ ہدایات پر من و عن عمل درآمد یقینی بنایا جائے ۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ حساس مجالس اور جلوسوں کی سی سی ٹی وی مانیٹرنگ اور فضائی نگرانی کو یقینی بنایا جائے اور سپروائزری افسران علمائے اکرام ، امن کمیٹیوں ، سول سوسائٹی اور تمام مکاتب فکر کی شخصیات کے ساتھ کلوز کوارڈی نیشن یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی جگہ نقص امن کا مسئلہ پیش نہ آسکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ڈی پی او آفس پاکپتن میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت اور حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکرؒ کے دربار کے دورے پر افسران و اہلکاروں کو ہدایات دیتے ہوئے کیا ۔۔۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے پاکپتن کا دورہ کیا اور محرم الحرام اور عرس حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکرؒ کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔ڈی پی او پاکپتن نصیب اللہ خان نے محرم سکیورٹی اور عرس کے حوالے سے انتظامات پر آئی جی پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکپتن پولیس کے 1300 سے زائد افسران و اہلکار چوبیس گھنٹے سکیورٹی فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔ دربار حضرت بابا فرید ؒ کی طرف آنے جانے تمام راستوں پر 160 سی سی ٹی وی کیمروں سے براہ راست مانیٹرنگ جاری ہے۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار دربار بابا فرید ؒ بھی گئے اور ڈیوٹی پر تعینات افسران و اہلکاروں کی ورکنگ کا جائزہ لیا۔ آئی جی پنجاب نے دربار بابا فریدؒ پر قائم کنٹرول روم کا وزٹ کیا اور CCTV کیمرہ جات کی مانیٹرنگ کا مشاہدہ لیا اور دربار بابا فریدؒ پر ملک بھر سے آنے والے زائرین کی سہولیات کے لیے کیے گئے اقدامات کو چیک کیا۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ دربار وزٹ سے قبل آئی جی پنجاب نے ڈی پی او آفس پاکپتن میں اہم میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں آر پی او ساہیوال اور ڈی پی او ساہیوال ، ڈی پی او اوکاڑہ سمیت ریجن کے دیگر افسران نے شرکت کی۔ دوران میٹنگ ساہیوال ریجن میں محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات اور کرائم صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور آئی جی پنجاب نے اہم ہدایات جاری کیں ۔

(ہینڈ آؤٹ 388 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Saturday, August 6, 2022