لاہور شیرا کوٹ تھانے کی حدود میں سپیشل بچی سے زیادتی کے واقعہ کا معاملہ / ملزمان گرفتار

لاہور شیرا کوٹ تھانے کی حدود میں سپیشل بچی سے زیادتی کے واقعہ کا معاملہ / ملزمان گرفتار
لاہور پولیس نے دونوں ملزمان سجاد اور تنویر عرف تنا کو رات گئے سگیاں سے گرفتار کیا۔
وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیا تھا۔
آئی جی پنجاب کی ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو کیس کی تفتیش اپنی نگرانی میں کرانے کی ہدایت۔
خواتین اور بچوں سے زیادتی اور تشدد کے واقعات پر زیرو ٹالرنس ہے، تفتیش کے مراحل جلد مکمل کرتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ فیصل شاہکار

لاہور میں تھانہ شیرا کوٹ کی حدود میں سپیشل بچی سے زیادتی کے واقعہ میں ملوث سفاک ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے رات گئے دونوں ملزمان سجاد اور تنویر عرف تنا کو سگیاں سے گرفتار کیا۔ دونوں ملزمان آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں۔ وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے واقعہ کا نوٹس لیا تھا جبکہ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے لاہور پولیس کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کو کیس کی تفتیش اپنی نگرانی میں کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ لڑکی کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے ہدایت کی کہ خواتین اور بچوں سے زیادتی اور تشدد کے واقعات پر زیرو ٹالرنس کے تحت فوری کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

(ہینڈ آؤٹ 387 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

 

Press Release Date: 
Saturday, August 6, 2022