آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا جڑانوالہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد کے جابحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس۔

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا جڑانوالہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد کے جابحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس۔
آئی جی پنجاب نے آر پی او فیصل آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی، سینئر پولیس افسران کو فوری طور موقع پر پہنچنے کا حکم۔
ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔  آئی جی پنجاب فیصل شاہکار
ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب
لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔ فیصل شاہکار

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے جڑانوالہ سینما چوک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد کے جابحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔آئی جی پنجاب نے سینئر پولیس افسران کو فوری طور موقع پر پہنچنے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دینے کے احکامات جاری کیے ہیں۔  آئی جی پنجاب نے کہا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی اور لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

(ہینڈ آؤٹ 386 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Friday, August 5, 2022