پاکپتن میں حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکر ؒکے سالانہ عرس کی تقریبات جاری / آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی ہدایت پر سکیورٹی کے بھرپور انتظامات
خواتین اہلکاروں سمیت پاکپتن پولیس کے 1300 سے زائد افسران و اہلکار چوبیس گھنٹے سکیورٹی فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
دربار حضرت بابا فرید ؒ کی طرف آنے جانے تمام راستوں پر150 سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ جاری ہے۔
سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کیلئے دربار بابا فریدؒ پر کنٹرول روم قائم، صورتحال کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی کی جارہی ہے۔
عرس پر آنے والے زائرین کی مدد اور سہولت کیلئے کمیونٹی پولیسنگ کے تحت اقدامات جاری ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس
روحانی بزرگ حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکر ؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات پاکپتن میں جاری ہیں اور اس حوالے سے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی ہدایت پر زائرین کی سکیورٹی اور مدد کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر بھرپور انتظامات کئے گئے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے کہاکہ پاکپتن پولیس کے 1300 سے زائد افسران و اہلکار دربار حضرت بابا فرید کے اطراف میں چوبیس گھنٹے سکیورٹی فرائض سر انجام دے رہے ہیں اور دربار حضرت بابا فرید ؒ کی طرف آنے جانے تمام راستوں پر 150 سی سی ٹی وی کیمروں سے لائیو مانیٹرنگ جاری ہے۔سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کیلئے دربار بابا فریدؒ پر کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جس میں متعین سٹاف صورتحال کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی کر رہا ہے۔ترجمان پنجاب پولیس نے مزیدکہاکہ خواتین زائرین کی سکیورٹی کیلئے خواتین پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ پاکپتن پولیس کی طرف سے دربار بابا فرید ؒ سے ملحقہ چھتوں پر روف ٹاپ ڈیوٹی اور سنائپرز تعینات کیے گئے ہیں۔دربار کے تمام داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس نصب کیے گئے ہیں، مکمل تلاشی کے بعد زائرین کو داخل کروایا جا رہا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزیدکہاکہ عرس پر آنے والے زائرین کی مدد اور سہولت کیلئے کمیونٹی پولیسنگ کے تحت اقدامات جاری ہیں۔
(ہینڈ آؤٹ 384 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
