یوم شہدائے پولیس پر پنجاب پولیس کا ایک اور بہادر جوان فرض کی راہ میں شہید
راجن پور کچے کے علاقے میں دولانی اور لنڈ گینگ سے مقابلے میں کانسٹیبل راؤ راحت سلیم نے جام شہادت نوش کیا۔
کانسٹیبل راؤ راحت سلیم ڈاکوؤں سے فائرنگ کے تبادلے میں سر میں گولی لگنے سے شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے۔
شہید کی نماز جنازہ پولیس لائنز راجن پور میں ادا،ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب، آر پی او ڈیرہ غازی خان، ڈی پی او راجن پوراور رحیم یار خان سمیت دیگرافسران وسماجی شخصیات شرکت کی۔
آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا کانسٹیبل راؤ راحت سلیم کی بے مثال قربانی کوشاندار خراج تحسین
کانسٹیبل راؤ راحت سلیم یوم شہدائے پولیس پر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے 1573 بہادر سپوتوں کے ساتھی بن گئے۔آئی جی پنجاب فیصل شاہکار
پنجاب پولیس کانسٹیبل راؤ راحت سلیم کے لواحقین کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔ آئی جی پنجاب
کانسٹیبل راؤ راحت سلیم نے سوگواران میں بیوہ، دو بیٹیاں اور ایک کم سن بیٹا چھوڑا ہے۔ترجمان پنجاب پولیس
یوم شہدائے پولیس پر پنجاب پولیس کا ایک اور جوان فرض کی راہ میں شہادت کے رتبے پر فائز ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق راجن پور کچہ کے علاقہ میں دولانی اور لنڈ گینگ سے مقابلے میں کانسٹیبل راؤ راحت سلیم نے جام شہادت نوش کیا۔کانسٹیبل راؤ راحت سلیم ڈاکوؤں سے فائرنگ کے تبادلے میں سر میں گولی لگنے سے شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکارنے کانسٹیبل راؤ راحت سلیم کی بے مثال قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبل راؤ راحت سلیم یوم شہدائے پولیس پر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے 1573 بہادر سپوتوں کے ساتھی بن گئے۔انہوں نے کہا کہ شہداء پنجاب پولیس کے سر کا تاج اور ماتھے کا جھومر ہیں جن کی بے مثال قربانیوں کو پنجاب پولیس اور پاکستانی قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس کانسٹیبل راؤ راحت سلیم کے لواحقین کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی اور خوشی و غمی کے ہر موقع پر انکے ساتھ موجود رہے گی۔
کانسٹیبل راؤ راحت سلیم کی نمازجنازہ پولیس لائنزراجن پور میں ادا کی گئی۔نماز جنا زہ میں ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب احسان صادق،AiGڈسپلن ساؤتھ پنجاب عمران شوکت، آر پی او ڈیرہ غازی خان محمد سلیم، ڈی پی او راجن پور احمد محی الدین، ڈی پی او رحیم یار خان اختر فاروق، ڈی سی راجن پور جمیل احمد جمیل، کمشنر ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کی سیاسی شخصیات اور امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی جبکہ ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب نے پھولوں کی چادر چڑھائی۔ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب احسان صادق نے کہاکہ کانسٹیبل راؤ راحت سلیم شہید کی جدائی ہمارے لیے غم کی گھڑی ہے جہاں ہمارے لیے غم کی گھڑی وہیں ہمارے سر فخر سے بلند ہیں کہ ہمارے جوان نے ملک و قوم کی خاطر اپنی جان کی قربانی دیکر ہمارے ملک اور پولیس کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ترجمان پنجاب پولیس نے کہاکہ کانسٹیبل راؤ راحت سلیم نے سوگواران میں بیوہ اور تین بچے چھوڑے ہیں جن میں دو بیٹیاں ماہم فاطمہ، حورین فاطمہ اور ایک بیٹا محمد حسن شامل ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ کانسٹیبل راؤ راحت سلیم کے والد پارکو ڈیپارٹمنٹ میں ڈرائیور تھے جنہیں نامعلوم ڈاکوؤں نے دوران ڈیوٹی فائرنگ کرکے شہید کیا تھا۔
(ہینڈ آؤٹ 383 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

