پنجاب کاؤنٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) کی دہشت گرد و سماج دشمن عناصر کی اطلاع دینے کیلئے ہیلپ لائن متحرک
سی ٹی ڈی ہیلپ لائن پنجاب کا نمبر080011111ہے جو چوبیس گھنٹے کام کر رہا ہے۔
عوام الناس اپنے ارد گرد کسی بھی مشکوک یادہشت گردانہ سرگرمی کی اطلاع 080011111 ہیلپ لائن پر دیں۔
دہشت گرد عناصر، انکے سہولت کاروں یا فنانسرکے خلاف بھی اطلاع اسی ہیلپ لائن نمبر پر دی جاسکتی ہے۔
کاؤنٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب (سی ٹی ڈی)نے دہشت گرد و سماج دشمن عناصر سے متعلق کسی بھی سرگرمی کی اطلاع دینے کیلئے ہیلپ لائن فعال کردی ہے جہاں شہری ہر قسم کی مشکوک یا شرپسندانہ سرگرمی، نقل و حرکت یا فعل کی اطلاع بذریعہ کال دے کر اپنی قومی ذمہ داری پوری کرسکتے ہیں۔ سی ٹی ڈی ہیلپ لائن پنجاب کا نمبر080011111ہے جو چوبیس گھنٹے کام کر رہا ہے۔عوام الناس اپنے ارد گرد کسی بھی مشکوک یادہشت گردانہ سرگرمی کی اطلاع 080011111 ہیلپ لائن پر دیں، اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گااور ملزمان کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ سی ٹی ڈی ہیلپ لائن نمبر080011111پردہشت گرد عناصر، انکے سہولت کاروں یا فنانسرزکے خلاف بھی اطلاع دی جاسکتی ہے اور عوام کی جانب سے دی جانے والے انفارمیشن سے شرپسند اور سماج دشمن عناصر کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ صوبے سے دہشت گرد و سماج دشمن عناصر کے خاتمے کیلئے سی ڈی ٹی پنجاب شب و روز مصروف عمل ہے اور شہریوں کی جانب سے دی جانے والی اطلاع سے سماج دشمن عناصر کے خاتمے کا عمل مزید تیز ہوجائے گا۔ دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کے سہولت کاروں کی مدد کرنا بھی سنگین جرم ہے۔
(ہینڈ آؤٹ 382 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************