آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی ہدایت پر عشرہ محرم کے جلوسوں اور مجالس کیلئے پنجاب پولیس کا سکیورٹی پلان پر عملدرآمد جاری۔

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی ہدایت پر عشرہ محرم کے جلوسوں اور مجالس کیلئے پنجاب پولیس کا سکیورٹی پلان پر عملدرآمد جاری۔
صوبہ بھر میں عشرہ محرم کے دوران مجموعی طور پر 9292 جلوس اور 37223 مجالس منعقد ہو رہی ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس
جلوسوں کی سیکیورٹی پر 176477 جبکہ مجالس کی سیکیورٹی پر 194086 افسران و اہلکار اور رضاکار ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔
سیف سٹی لاہور میں سرویلنس سنٹر قائم، لاہور میں سیف سٹی کے 650 سے زائد کیمروں اور سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ جاری۔
 سنٹرل پولیس آفس میں بھی کنٹرول روم فعال،تمام اضلاع میں سکیورٹی صورتحال کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی کی جارہی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس۔
محکمہ داخلہ کی ڈبل سواری اور دفعہ 144 کے نفاذ کے حوالے سے ہدایات پر من و عن عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔ ترجمان پنجاب پولیس

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب فیصل شاہکار کی ہدایت پر عشرہ محرم الحرام کے حوالے سے پنجاب پولیس صوبہ بھر میں عزاداری جلوسوں اور مجالس کی فول پروف سکیورٹی کیلئے شب و روز مصروف عمل ہے اور جاری کردہ سکیورٹی پلان کے مطابق تمام اضلاع میں بھرپور سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جارہے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران صوبہ بھر میں مجموعی طور پر 9292 عزاداری جلوس اور 37223 مجالس منعقد ہو رہی ہیں، جلوسوں کی سیکیورٹی پر 176477 جبکہ مجالس کی سیکیورٹی پر 194086 افسران و اہلکار اور رضاکار ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔ صوبائی دارالحکومت میں محرم کی مجالس اور جلوسوں بارے انہوں نے بتایا کہ  عشرہ محرم الحرام کے دوران لاہور میں 460 جلوس اور 3868 مجالس منعقد ہو رہی ہیں اوران جلوسوں کی سیکیورٹی پر 7743 جبکہ مجالس کی سیکیورٹی پر 20788 افسران واہلکار ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہمحرم جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں کنٹرول روم فعال ہو گیا ہے جس کے ذریعے صوبے کے تمام اضلاع میں سکیورٹی صورتحال کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی کی جارہی ہے۔ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایاکہ  سیف سٹی اتھارٹی لاہور میں محرم سرویلنس سنٹر قائم ہو گیا ہے، لاہور میں سیف سٹی کے 650 سے زائد کیمروں اور سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ جاری ہے اور صوبائی دارالحکومت میں عشرہ محرم کے جلوسوں اور مجالس کی 7 / 24برہ راست مانیٹرنگ کی جائے گی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزیدکہاکہ ڈبل سواری اور دفعہ 144 کے نفاذ کے حوالے سے محکمہ داخلہ کی ہدایات پر من و عن عمل درآمد یقینی بنایا جارہا ہے جبکہ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی پاسداری اور شر انگیز مواد کی نشر و اشاعت اور تشہیر پر زیرو ٹالرینس کے تحت قانونی کاروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزیدکہاکہ نویں محرم اور یوم عاشور کے مرکزی جلوسوں کی ڈرون کیمروں سے فضائی مانیٹرنگ کی جائے گی جبکہ خواتین کی مجالس اور جلوسوں میں لیڈی کانسٹیلز سکیورٹی اور چیکنگ کے فرائض سر انجام دیں گی۔
ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہاکہ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق صوبہ بھر میں حساس و مرکزی جلوسوں اور مجالس کو 4درجاتی سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے جبکہ عزاداروں کی سیکیورٹی کیلئے واک تھروگیٹس، میٹل ڈٹیکٹرزسے جامہ تلاشی اورسی سی ٹی وی مانیٹرنگ اور ویڈیو ریکارڈنگ کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ سپروائزری افسران علاقائی امن کمیٹیوں، علمائے اکرام، سول سوسائٹی سمیت تمام مکاتب فکرکی نمائندہ شخصیات کے ساتھ رابطے میں ہیں اور امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل سے استفادہ کیا جارہا ہے۔

(ہینڈ آؤٹ 380 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

 

Press Release Date: 
Wednesday, August 3, 2022