پنجاب پولیس آج(چار اگست کو) صوبہ بھر میں ”یوم شہدائے پولیس“روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی۔
صوبے کی تمام پولیس لائنز اور یادگار شہداء پر شہدائے پولیس کے اعزاز میں خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔
فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے پنجاب پولیس کے شہداء کی مجموعی تعداد 1573 ہے۔
لاہور پولیس 320، روالپنڈی پولیس 112، فیصل آباد پولیس 105 جبکہ گوجرانوالہ پولیس 99 شہداء کی امین فورس ہے۔
پی سی، پی ایچ پی،ایلیٹ،ٹریفک پولیس،سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی،ٹیلی کمیونیکیشن اورپی ٹی ایس کے جوانوں نے شہادت کا عظیم مقام حاصل کیا۔
چار اگست کو ہونے والے پروگرامز میں شہداء کی فیملیز کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا جائے گا۔ ترجمان پنجاب پولیس
راہ حق میں جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے تمام شہداء کی خدمات کو سراہا جائے گا۔ ترجمان پنجاب پولیس
پنجاب پولیس اپنے بہادر شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے آج چار اگست کو صوبے کے تمام اضلاع میں ”یوم شہدائے پولیس“روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منارہی ہے۔ اس حوالے سے صوبے کی تمام پولیس لائنز اور یادگار شہداء پر شہدائے پولیس کے اعزاز میں خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں پولیس کے چاق و چوبند دستے شہداء کی لازوال قربانی کو سلامی و خراج تحسین پیش کریں گے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایاکہ پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے پنجاب پولیس کے شہداء کی مجموعی تعداد 1573 ہے جن میں لاہور پولیس 320، راولپنڈی پولیس 112، فیصل آباد پولیس 105 جبکہ گوجرانوالہ پولیس 99 شہداء کی امین فورس ہے۔ان شہداء میں تمام اضلاع کی پولیس کے ساتھ ساتھ پنجاب کانسٹیبلری، پی ایچ پی،ایلیٹ،ٹریفک پولیس، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی،ٹیلی کمیونیکیشن اورپی ٹی ایس کے جوان بھی شامل ہیں جنہوں نے راہ حق میں شہادت کا عظیم مقام حاصل کیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزیدکہاکہ پولیس جوانوں نے جی پی او چوک دھماکہ،سری لنکن ٹیم پردہشت گردی، مناواں سنٹر حملہ، سانحہ چئیرنگ کراس سمیت لاتعداد دیگر واقعات میں انفرادی و اجتماعی طور پر جانوں کے نذرانے پیش کئے اور قیام امن اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے دوران جام شہادت نوش کیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے کہاکہ پنجاب پولیس کے بہادر سپوتوں نے اپنی لازوال قربانیوں سے محکمہ پولیس کی عزت و تکریم کو چار چاند لگائے ہیں، پاکستانی قوم ان بے مثال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزیدکہاکہ چار اگست کو ہونے والے پروگرامز میں شہداء کی فیملیز کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا جائے گا اورراہ حق میں جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے تمام شہداء کی خدمات کوبھرپور انداز میں سراہا جائے گا۔
(ہینڈ آؤٹ 379 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Wednesday, August 3, 2022