چار اگست کو پنجاب پولیس نیشنل پولیس شہداء ڈے منائے گی۔

 4اگست کو پنجاب پولیس نیشنل پولیس شہداء ڈے منائے گی۔
آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی ہدایت پرڈی آئی جی ویلفیئر نے تمام اضلاع اور یونٹس کو مراسلہ جاری کر دیا۔
راہ حق میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہیدوں کی خدمات کو سراہا جائے۔آئی جی پنجاب

پنجاب سمیت ملک بھرمیں 4اگست کو نیشنل پولیس شہداء ڈے منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی ہدایت پرڈی آئی جی ویلفیئر نے تمام اضلاع اور یونٹس کو مراسلہ جاری کر دیا۔ مراسلے میں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ تمام اضلاع اور یونٹس کے سربراہان شہداء کی یاد میں تقریبات منعقد کریں اور تقریبات میں شہداء کی فیملیز کوبھی مدعو کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ صوبے بھر میں ضلعی افسران اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کریں تا کہ راہ حق میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہیدوں کی خدمات کو سراہا جائے۔

(ہینڈ آؤٹ 377 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, August 2, 2022